حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین محمد تقی سبحانی نیا نے "نور کمپیوٹر ریسرچ سنٹر آف اسلامک سائنسز" Computer Research Center of Islamic Sciences (CRCIS) کے ڈائریکٹر اور صوبہ قزوین میں دینی مدارس کے پرنسپل حضرات کے ساتھ ملاقات میں کہا: بہت اچھی بات ہے کہ پرنسپل حضرات، اساتید اور طلباء اس مرکز سے زیادہ سے زیادہ آشنا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا: طلباء کے لیے مذکورہ سافٹ ویئرز سے آشنائی کے تربیتی کورسز کا انعقاد صوبے میں علمی تحقیق کو تقویت دینے میں اچھے ثمرات مرتب کر سکتا ہے۔
حوزہ علمیہ قزوین کے سرپرست نے کہا: نور کمپیوٹر سنٹر کے عہدیداروں نے اسلامی علوم کے مآخذ اور نصوص تک رسائی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے مدارس اور ملکی اور بین الاقوامی ثقافتی انجمنوں میں اس کو عام کرنے کے لیے کمپیوٹر تحقیق اور بڑے پیمانے پر سافٹ ویئرز وغیرہ کے ذریعہ علمی پیداوار کو بھی آسان بنایا ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین سبحانی نیا نے کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ حوزہ علمیہ قزوین نور کمپیوٹر ریسرچ سنٹر آف اسلامک سائنسز کے ساتھ علمی اور تحقیقی میدانوں میں مختلف سرگرمیاں انجام دے گا۔