حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سائبر اسپیس کے میدان میں تبلیغی سرگرمیوں کے ماہر حجت الاسلام یوسفی نے آج انٹرنٹ کی دنیا میں مذہبی شکوک و شبہات کا جواب دینے والے طلباء کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالعہ اور شبہات کے جواب کے لیے ایک ایسا نظام بنانے کی ضرورت ہے جو طلباء کو اس میدان میں مطالعے کے علاوہ شبہات کا جواب دینے میں مددگار ثابت ہو۔
انہوں نے مزید کہا: بدقسمتی سے، بہت سے طلباء ملٹی میڈیا مواد تیار کرنے والے سافٹ ویئرس میں مہارت نہیں رکھتے، لہذا اس کمی کو دور کرنے اور اس قسم کے سافٹ ویئرس سے آشنایی کیلئے مدرسے کے کورس میں اس کا شام کرنا ضروری ہے۔