جمعرات 30 اکتوبر 2025 - 05:16
جامعۃ‌ الزہرا (س) کی ٹیکنالوجی ماہر خواتین کا شاندار اعزاز / غیر ملکی سافٹ ویئرز کا مقامی و جامع متبادل پیش

حوزہ / چوتھی قومی سائبر اسپیس کانفرنس میں جامعۃ‌ الزہرا (س) کی ٹیکنالوجی ماہر خواتین نے ایک مکمل ہم آہنگ اور مقامی سافٹ ویئر نظام متعارف کرایا جسے آئی ٹی ماہرین اور ادارہ جاتی منتظمین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ‌ الزہرا (س) کی ٹیکنالوجی ماہر خواتین نے جو نظام پیش کیا ہے، وہ مختلف اداروں میں انتظامی ڈھانچے، ڈیجیٹل رابطوں اور پروجیکٹ مینجمنٹ کو ایک ہی مربوط نظام کے تحت لانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یوں غیر ملکی سافٹ ویئرز پر انحصار کم کرنے میں ایک مؤثر قدم ہے۔

اس شاندار پیشکش کا مرکزی حصہ ایک جامع سافٹ ویئر پیکج تھا جو خواتین محققین کے اس گروپ کی کوششوں اور تخلیقی صلاحیتوں کا نتیجہ تھا۔

اس گروہ کی نمائندہ محترمہ خانم علامہ نے اپنی گفتگو میں کہا: یہ نظام مکمل طور پر ملکی ضروریات اور ادارہ جاتی ساختوں کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور کسی بھی بڑے یا متوسط ادارے میں بطور جامع اور قابلِ اعتماد متبادل استعمال ہو سکتا ہے۔

اس سافٹ ویئر پیکیج کی بنیاد مرکزی شناختی توثیق کا نظام "سنگل سائن آن سسٹم" (SSO) ہے، جس کے ذریعے صارفین ایک ہی اکاؤنٹ سے تمام متعلقہ شعبوں تک محفوظ رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

پیکیج کے اہم حصے:

* انتظامی و دفتری عمل کا خود کار نظام (BPMS)

* مدیریتی مشاہداتی ڈیش بورڈ برائے فیصلہ سازی

* پراجیکٹ مینجمنٹ پلیٹ فارم

* اختصاصی سافٹ ویئر تیار کرنے کے لیے قابلِ توسیع فریم ورک

جامعۃ‌ الزہرا (س) کی ٹیکنالوجی ماہر خواتین کی یہ پیشرفت اس حقیقت کو واضح کرتی ہے کہ باصلاحیت خواتین کو اگر انہیں علمی و عملی میدان فراہم کیا جائے تو وہ بھی قومی ٹیکنالوجی کے فروغ میں انتہائی مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha