پیر 28 جولائی 2025 - 15:52
جامعۃ الزہراء (س)؛ کاروانِ اربعین کے خودسازی اور روحانی ارتقاء سے لبریز سفر کے شیڈول کا اعلان

حوزہ / جامعۃ الزہراء (س) کے کاروان کے عراق روانہ ہونے سے قبل "زائریاران" کے محور پر ایک تخصصی اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ اجلاس جامعۃ الزہراء (س) میں "ہمپای قافلہ" کمیٹی کی سربراہ اور کاروان کے انتظامی ذمہ داران (زائریاران خواتین و حضرات) کی موجودگی میں منعقد ہوا جس میں اربعین کے سفر کی تفصیلات اور ضروریات بیان کی گئیں۔

اس کمیٹی کے سربراہ نے باضابطہ اعلان کیا کہ یہ قافلہ 9 مرداد / 31 جولائی 2025ء کو روانہ ہوگا اور تمام اراکین صبح 7 بجے جامعۃ الزہراء (س) میں حاضر ہوں گے۔ روانگی خسروی بارڈر سے ہوگی اور واپسی 19 مرداد / 11 اگست کی صبح ہوگی۔

یہ سفر خلوص نیت اور روحانی خودسازی کے مقصد کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے جس میں منظم منصوبہ بندی، نظم و ضبط، خدمات کے معیار اور زائریاران کی ذمہ داری پر خاص زور دیا گیا ہے۔ انتظامی ٹیموں، بشمول مرد و خواتین زائریاران کو اپنی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور ان پر قافلے کی سربراہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کی تاکید کی گئی ہے۔

اخلاقی پہلو میں مناسب رابطہ کا خیال رکھنا، زائریاران کی جانب سے عملیاتی منصوبہ بندی تیار کرنا اور خواتین زائرین کو درست اور بروقت اطلاع فراہم کرنا اہم نکات میں شامل ہیں۔

روحانی ارتقاء پر مبنی یہ سفر زائرین کے لیے خودسازی، ہم دلی اور سکون الٰہی کے حصول کا ایک غیر معمولی موقع ثابت ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha