ہفتہ 2 اگست 2025 - 17:06
جامعۃ الزہرا(س) کی طالبات و اساتذہ، اربعین حسینی میں شرکت کے لیے عراق روانہ

حوزہ/ اربعین حسینی کی آمد کے موقع پر جامعۃ الزہرا سلام‌اللہ‌علیہا سے وابستہ ۲۵۲ افراد پر مشتمل کاروان «ہمپای قافلہ ۹» کے عنوان سے نجف سے کربلا کی پیدل زیارت کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی کی آمد کے موقع پر جامعۃ الزہرا سلام‌اللہ‌علیہا سے وابستہ ۲۵۲ افراد پر مشتمل کاروان «ہمپای قافلہ ۹» کے عنوان سے نجف سے کربلا کی پیدل زیارت کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ اس کاروان میں طالبات، اساتذہ اور ادارے کی دیگر کارکنان شامل ہیں، جو دینی، تبلیغی اور معنوی مقاصد کے تحت اس بابرکت سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔

کاروان میں شامل ۵۱ افراد کو بطور مبلغ خصوصی طور پر تبلیغی امور کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جن میں سے ۴۰ خواتین مبلغات مختلف مواکب میں خدمات انجام دیں گی۔ اس سال اربعین کا عالمی شعار «إنا علی العهد» مقرر کیا گیا ہے، جو زائرین کی جانب سے مقاومتی محاذوں کے ساتھ تجدیدِ عہد کا اعلان ہے۔

ایک زائرہ نے اس سفر کو اپنی پہلی زیارت قرار دیتے ہوئے کہا: "پہلے نیت صرف دو افراد کی طرف سے تھی، لیکن اب میں نے نیت زینبی اختیار کی ہے اور اس راہ کو تبلیغی نگاہ سے دیکھ رہی ہوں۔"

اس کاروان کی تبلیغی سرگرمیوں کا ایک اہم پہلو اہل غزہ اور مظلومینِ فلسطین کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ متعدد طالبات نے اس سفر کو شہداء، سردار حاجی‌زاده اور مظلوم فلسطینی عوام کی نیابت میں انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔

جامعۃ الزہرا(س) کا یہ قافلہ نہ صرف یاد امام حسین علیہ السلام کا علمبردار ہے، بلکہ جبر و استکبار کے خلاف مزاحمت کا پیغام بھی دنیا تک پہنچا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha