منگل 5 اگست 2025 - 15:46
اربعین پیدل مارچ، اتحاد اسلامی کی علامت اور ظلم و استکبار کے خلاف عالمی بیداری کا ذریعہ ہے

حوزہ/ امام جمعہ شہر پاکدشت حجت الاسلام والمسلمین رضا جوکار نے اربعین کے پیدل مارچ کو عاشورا کا عملی تسلسل، اسلامی وحدت کی علامت، اور ظلم و استکبار کے خلاف عالمی بیداری کا ذریعہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ شہر پاکدشت حجت الاسلام والمسلمین رضا جوکار نے اربعین کے پیدل مارچ کو عاشورا کا عملی تسلسل، اسلامی وحدت کی علامت، اور ظلم و استکبار کے خلاف عالمی بیداری کا ذریعہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اربعین کا یہ عالمی اجتماع، صرف ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ ایک تمدن ساز تحریک ہے جو امام حسین علیہ السلام کی سیرت، ان کی قربانی اور قیام کا پیغام دنیا تک پہنچاتا ہے۔ اس مارچ کے ذریعے امت مسلمہ نہ صرف اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرتی ہے، بلکہ فلسطین کے مظلوم عوام اور غزہ کے بچوں سے اپنی عملی یکجہتی کا اعلان بھی کرتی ہے۔

حجت الاسلام جوکار کے مطابق اربعین کا نعرہ "حب الحسین یجمعنا" صرف جذباتی اجتماع نہیں، بلکہ وہ سیاسی، اجتماعی اور دینی بیعت ہے جو امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کے ساتھ وفاداری اور ظالمین کے خلاف جدوجہد کا اعلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے اپنی قربانی سے بشریت کو جہالت سے نجات دی، اور یہی پیغام آج بھی اربعین پیدل مارچ میں زندہ ہے۔ زائرین اس مارچ میں شرکت کرکے ظالموں کے خلاف اپنی نفرت اور مظلوموں سے اپنی محبت کا اعلان کرتے ہیں۔

امسال اربعین، غزہ پر ہونے والے مظالم کے پس منظر میں، عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور صہیونی ظلم کے خلاف امت مسلمہ کو بیدار کرنے کا سنہری موقع ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha