منگل 12 اگست 2025 - 16:54
اربعین حسینی ظلم و استبداد کے خلاف ہر دور کا زندہ پیغام ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین سید یونس حیدر رضوی

حوزہ/ محفل مصطفٰی ممبئی کے مبلغ، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید یونس حیدر رضوی ماہلی، نجف اشرف سے کربلا کی جانب جاری اربعین واک میں شرکت کے دوران حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی سے ایک انٹرویو میں اربعین حسینی کے عالمی اثرات، مغربی میڈیا کی سنسرشپ، فلسطین کے لیے اربعین کے پیغام اور اربعین کی فضیلت پر گہرے تاثرات کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محفل مصطفٰی ممبئی کے مبلغ، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید یونس حیدر رضوی ماہلی، نجف اشرف سے کربلا کی جانب جاری اربعین واک میں شرکت کے دوران حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی سے ایک انٹرویو میں اربعین حسینی کے عالمی اثرات، مغربی میڈیا کی سنسرشپ، فلسطین کے لیے اربعین کے پیغام اور اربعین کی فضیلت پر گہرے تاثرات کا اظہار کیا۔

مولانا سید یونس حیدر رضوی نے کہا کہ اربعین حسینی ظلم و استبداد کے خلاف ہر دور کا زندہ پیغام ہے۔ یہ موقع صرف ایک مذہبی اجتماع نہیں بلکہ انسانی شعور کی بیداری اور حق و انصاف کی جدوجہد کا عظیم اظہار ہے۔ لاکھوں زائرین ہر سال اس موقع پر امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے ظلم کے خلاف احتجاج کا منظم بیانیہ پیش کرتے ہیں، جو عالم اسلام اور انسانیت کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔

انہوں نے مغربی میڈیا کی جانب سے اربعین کی خبروں پر سنسرشپ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں اس عظیم تقریب کے اصل پیغام کو چھپانے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ ظلم کے خلاف یہ آواز عالمی سطح پر پھیل نہ سکے، لیکن اربعین کی مقبولیت اور زائرین کی بے تحاشہ تعداد نے اس سنسرشپ کو ناکام بنادیا ہے۔

اربعین اور فلسطین کے تعلق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی ہر مظلوم کے لیے حوصلے اور استقامت کا درس ہے، اور اربعین کا پیغام فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں بھی واضح طور پر نظر آتا ہے۔ اربعین کے ذریعے ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے والے تمام مظلوم اقوام کو ایک مضبوط آواز ملتی ہے۔

فضیلت اربعین کے بارے میں مولانا رضوی نے کہا کہ اربعین واک میں شرکت روحانی پاکیزگی، قربت الہی اور مغفرت کا وسیلہ ہے۔ یہ عمل انسان کے دل و دماغ کو معنویت سے بھر دیتا ہے اور ایک عظیم عبادت کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اربعین حسینی کا یہ عظیم اجتماع نہ صرف ماضی کی یادگار ہے بلکہ آج بھی انسانیت کے لیے روشن پیغام ہے جسے ہر دور کے لوگ سمجھیں اور اپنی زندگیوں میں اپنائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha