حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ برادران خوزستان حجۃ الاسلام والمسلمین بلادیان نے "مبلغین اربعین" کے ایک اہم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین صرف ایک مذہبی رسم یا جسمانی سفر نہیں، بلکہ ایمان، معرفت، اخلاص اور روحانی ارتقاء کا ایک بے مثال مظہر ہے جو دنیا بھر کے انسانوں کے لیے پیغامِ وحدت اور مقاومت کا ذریعہ بن چکا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ زیارتِ اربعین کی معنوی و اجتماعی جہات کو درک کرنا ہر مومن کی ذمہ داری ہے۔ "یہ عظیم الشان اجتماع نہ صرف اہل بیت علیہم السلام سے قلبی وابستگی کو تقویت دیتی ہے بلکہ دنیا کے تمام حریت پسندوں کو محبت، اخوت اور دینی شعور کا پیغام دیتی ہے۔"
حجۃ الاسلام بلادیان نے مزید کہا کہ زائرین کی خدمت اور قیامِ حسینی کے پیغام کی تبلیغ ایک اجتماعی فریضہ ہے، خاص طور پر مبلغین کو چاہیے کہ حضرت زینب سلاماللہعلیہا اور امام سجاد علیہ السلام کے مجاہدانہ کردار کو نسلِ نو کے سامنے بصیرت و حکمت کے ساتھ پیش کریں تاکہ کربلا کا پیغام صرف یادگار نہ رہے بلکہ موجودہ دور میں بھی فعال اور مؤثر رہے۔
انہوں نے آخر میں دعا کی کہ سب دینی و تبلیغی سرگرمیوں کو انجام دنے والے افراد، اخلاص اور روحِ جہاد کے ساتھ معارف اہل بیت علیہم السلام کی اشاعت اور زائرین کی معرفت میں اضافے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
یہ گفتگو ان اہم نکات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اربعین واک ایک وقتی جذبے کا اظہار نہیں بلکہ ایک عالمی تحریک ہے جو قلوب کو جوڑتی اور انسانیت کو حق، صبر اور آزادی کا راستہ دکھاتی ہے۔









آپ کا تبصرہ