پیر 4 اگست 2025 - 15:00
اربعین؛ ایثار، وحدت اور ظلم کے خلاف قیام کا مظہر ہے: حجت‌الاسلام یوسفی

حوزہ/ حوزہ علمیہ آیت اللہ یثربی کے استاد، حجت‌الاسلام والمسلمین حبیب یوسفی نے اربعین کو ایثار، ہمدردی اور خودپرستی سے انکار کی عملی تصویر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انسانوں کا جذبہ محبتِ امام حسین علیہ السلام میں اس حد تک بڑھ جاتا ہے کہ وہ اپنے مال، وقت اور خوراک کو دوسروں پر قربان کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ آیت اللہ یثربی کے استاد، حجت‌الاسلام والمسلمین حبیب یوسفی نے اربعین کو ایثار، ہمدردی اور خودپرستی سے انکار کی عملی تصویر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انسانوں کا جذبہ محبتِ امام حسین علیہ السلام میں اس حد تک بڑھ جاتا ہے کہ وہ اپنے مال، وقت اور خوراک کو دوسروں پر قربان کرتے ہیں۔

انہوں نے "حوزہ نیوز ایجنسی" سے گفتگو میں کہا کہ اربعین محض ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ اسلامی اخلاق، انسان دوستی اور عقلانیت کا آئینہ دار عالمی اجتماع ہے۔ یہ ایک ایسا منظر ہے جہاں مختلف مذاہب، اقوام اور تہذیبوں کے انسان، عقیدت و محبت کے رشتے میں جُڑ کر ایک روحانی سماج کی تشکیل دیتے ہیں۔

حجت‌الاسلام یوسفی نے مزید کہا کہ اس عظیم الشان اجتماع کی سب سے اہم خصوصیت اس کا عوامی ہونا ہے۔ کوئی حکومت اس کے انتظام یا اخراجات میں مرکزی کردار ادا نہیں کرتی، بلکہ سب کچھ خود عوام کے ہاتھوں سے انجام پاتا ہے، جو ملتوں کی حقیقی قوت اور شعور کا ثبوت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امام حسین علیہ السلام تمام انبیائے الٰہی کے وارث ہیں اور اربعین کا یہ پیغام دنیا بھر کے انسانوں کو ظلم کے خلاف قیام، حریت اور انسانی کرامت کا شعور دیتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ثقافت پوری دنیا میں پھیلے اور ظالم نظاموں کے زوال اور امام زمانہ عجل‌اللہ‌فرجہ کی عالمی حکومت کا مقدمہ بنے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha