جمعہ 8 اگست 2025 - 14:40
اربعین حسینی میں ایران اور عراق میں بین الاقوامی مہم «Who is Imam Mahdi» کا آغاز

حوزہ / اربعین حسینی کے موقع پر امام مہدی علیہ السلام کے تعارف اور بہتر آشنائی کے لیے موسسہ منتظران منجی کی جانب سے بین الاقوامی مہم کے اسٹالز نے ایران اور عراق میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اربعین حسینی کے موقع پر جب انسانی تاریخ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے اور دنیا ایک حساس موڑ پر کھڑی ہے، پوری دنیا میں ہر ثقافت سے بیدار دل انسان ان تبدیلیوں کو محسوس کر رہے ہیں۔ یہ وہ مرحلہ ہے جہاں غیر انسانی تہذیبوں اور آزادی پسند انسانی تہذیب کے درمیان آخری معرکہ شروع ہو چکا ہے۔

اس تاریخ ساز موقع پر، «Who is Imam Mahdi» (امام مہدی کون ہیں؟) مہم اس سال اربعین میں اس مقصد سے شروع کی گئی ہے کہ انسانوں کو اس عظیم معرکے کے لیے تیار کیا جا سکے۔ یہ مہم اربعین کے پیدل سفر کے چار اہم مراکز پر سرگرم ہے۔

اربعین حسینی میں ایران اور عراق میں بین الاقوامی مہم «Who is Imam Mahdi» کا آغاز

رپورٹ کے مطابق اربعین 1447ھ میں اس مہم کے مراکز درج ذیل ہیں:

نجف / شارع امام صادق علیہ السلام کے آغاز پر

مرکزی مقام، عمود 952

بین الاقوامی یونٹ، امام خمینی (رہ) بین الاقوامی ایئرپورٹ تہران کے سلام ٹرمینل پر

اور مشہد کے شہید ہاشمی نژاد ہوائی اڈہ میں۔

یہ مہم اہدافِ الٰہی کے حصول اور انسانوں کو ایک روشن اور موعود مستقبل کے لیے آمادہ کرنے کی خاطر کلیدی شعبوں کی وضاحت کر رہی ہے جو آئندہ کی عالمی تہذیب میں کردار ادا کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

یہ سرگرمیاں نہ صرف انفرادی اور اجتماعی عقائد کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ افراد کو عالمی بحرانوں اور مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار کرتی ہیں۔ اس راستے میں تمام انسانوں کو ایک ساتھ ترقی اور کمال کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ روشن اور موعود مستقبل میں قدم رکھ سکیں۔

اربعین حسینی میں ایران اور عراق میں بین الاقوامی مہم «Who is Imam Mahdi» کا آغاز

اسی مناسبت سے زائرین کے لیے تعلیمی مواد فراہم کیا جا رہا ہے، جن میں شامل ہیں: کتابچہ (Booklet) «۱۴ سپر نوری در آخرالزمان» (آخری زمانے میں مشکلات سے مقابلے کے لیے 14 کلیدی ڈھالیں)، ماڈل «ہمہ چیز درباره نبرد آخرالزمان» (جنگِ تہذیبوں اور آخری معرکے میں زائرین کے کردار سے متعلق اہم معارف کی وضاحت)، ماڈل «بیا راه حل مشکلتو بردار» (فردی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے ورکشاپس)، اور ماڈل «تکنیک‌های خودمراقبتی در آخرالزمان» (صحیفہ سجادیہ سے 20 دعاؤں کا تعارف جو روحانی استقامت کو بڑھاتی ہیں)۔

موسسہ منتظران منجی نے کوشش کی ہے کہ اس اربعین میں زائرین حسینی اپنے مقدس پیدل سفر کے ساتھ ساتھ خود شناسی اور آخری زمانے کی حفاظت سے متعلق تعلیمی مواد کی تقسیم میں بھی حصہ لیں۔ اس مقصد کے لیے فارسی، انگریزی اور عربی تین زبانوں میں متنوع اور دلچسپ مواد چاروں مراکز پر حاضرین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ مواد لوگوں کو عالمی بحرانوں اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ مزید معلومات اور مہم کے مواد حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ WhoisImamMahdi.com پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha