جمعرات 7 اگست 2025 - 15:32
اربعین حسینی: ظلم کے خلاف عالمی صدائے احتجاج

حوزہ/ حجت‌الاسلام والمسلمین مهدی اقبالی نے کہا ہے کہ اربعین حسینی میں اٹھنے والی صدائے احتجاج، عالمی استکبار کے خلاف کمزور اور مظلوم اقوام کی نمائندہ بن چکی ہے۔ اس موقع پر دیے جانے والے امریکہ اور صہیونیت مخالف نعرے، مستضعفین کی آواز کو دنیا تک پہنچاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت‌الاسلام والمسلمین مهدی اقبالی نے کہا ہے کہ اربعین حسینی میں اٹھنے والی صدائے احتجاج، عالمی استکبار کے خلاف کمزور اور مظلوم اقوام کی نمائندہ بن چکی ہے۔ اس موقع پر دیے جانے والے امریکہ اور صہیونیت مخالف نعرے، مستضعفین کی آواز کو دنیا تک پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربعین صرف ایک مذہبی اجتماع نہیں، بلکہ یہ انسانی و دینی اقدار کی تجدید، ظلم و فساد کے خلاف امام حسین علیہ السلام کے قیام کی یاد اور شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

حجت الاسلام اقبالی کے مطابق اربعین کا ایک اہم پہلو وحدت اسلامی کا فروغ ہے، جہاں مختلف مذاہب و ادیان کے افراد، خصوصاً اہل سنت، مسیحی، ایزدی اور دیگر اقوام شریک ہوکر ظلم کے خلاف ایک صف میں نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربعین ایک قوم و ملت سے ماوراء اجتماع ہے جس میں ایران، عراق، پاکستان، لبنان، یورپ سمیت دنیا بھر سے کروڑوں افراد شریک ہوتے ہیں، جو اسلامی دنیا کی نرم طاقت کا مظہر ہے۔

اربعین کے دوران خودجوش عوامی خدمات، ایثار و بھائی چارے کی ایک ایسی تصویر پیش کرتی ہیں جو ایک آئیڈیل اسلامی معاشرے کی جھلک ہے۔

حجت‌الاسلام اقبالی نے کہا کہ اربعین داعش اور دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کی علامت بھی ہے، جس نے عراق کو تشدد کے خلاف استقامت کی علامت میں بدل دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اربعین، نہ صرف اسلام دشمن میڈیا کے پروپیگنڈے کا توڑ ہے بلکہ ظلم کے خلاف جدوجہد، مسلمانوں کی وحدت اور اسلام ناب کی حیات کا روشن پیغام بھی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha