جمعرات 7 اگست 2025 - 21:38
قائد شہید کے افکار و نظریات؛ اسلام دشمن عناصر کے لیے سخت ناگوار تھے، علامہ رمضان توقیر

حوزہ/ڈیرہ اسماعیل خان میں قائد شہید کی برسی کے عنوان سے ان کی ملی، قومی اور مذہبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینئر رہنما علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ قائد شہید کے افکار و نظریات، اسلام دشمن عناصر کے لیے سخت ناگوار تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے ایک مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں قائد شہید اور شہدائے ملت جعفریہ کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔

قائد شہید کے افکار و نظریات؛ اسلام دشمن عناصر کے لیے سخت ناگوار تھے، علامہ رمضان توقیر

مجلس عزا میں وائس پرنسپل مولانا حاجی حنیف رکنو،مولانا شبیر حسن عسکری، مولانا ناصر عباس توکلئ مولانا حافظ مشتاق حسین، مولانا مجاہد حسین مولانا تنویر تنویر عباس اور ملانا مولانا احسن ثقلین اصفہانی نے قائد شہید اور دینی و ملی خدمات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید اتحاد بین المسلمین اور امن کے داعی تھے۔وطن عزیز کےلیے انکی گرانقدر خدمات ہیں۔ انکی قومی،تنظیمی، ملی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی شہادت کو سرخ سلام پیش کیا اور کہ قائد شہید جیسی شخصیت کے خلا کا پر ہونا نا ممکن ہے۔وہ ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم لیڈر تھے۔اور امام خمینی کے فرزند تھے استعمار کی آنکھوں میں ہمیشہ کانٹے کی طرح چبتھے رہتے تھے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے ملکی سیاسی اور سیکورٹی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔حکومت نے زائرین کے لئے سیکورٹی کا بہانہ بنا کر زائرین کو اربعین حسینی سے بذریعہ زمینی سفر سے روک دیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ہم زائرین کے مسائل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے مذاکرات اور احتجاج بھی کر رہے ہیں۔لیکن بلوچستان میں ہر کوئی زمینی سفر کر رہا ہے لیکن زائرین کے لئے سیکورٹی مسائل ہیں۔

زائرین کے مسائل اور زمینی سفر کی بندش کے خلاف کل سے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کے زمینی سفر سمیت دیگرمسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔

مجلس ترحیم میں جامعہ کے طلاب کرام اور مومنین نے شرکت کی اور قائد شہید سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

مجلس ترحیم کے آخر میں قائد شہید اور شہدائے ملت جعفریہ کے لئے دعا مغفرت اور ملک ملت کی سلامتی اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

قائد شہید کے افکار و نظریات؛ اسلام دشمن عناصر کے لیے سخت ناگوار تھے، علامہ رمضان توقیر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha