۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
کوئٹہ میں زائرین کےلیے عزاداری کا اہتمام

حوزہ/مسجد و امام بارگاہ امام محمد باقر علیہ السلام کوئٹہ میں زائرین کربلا معلیٰ کے لئے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زیارت امام حسین علیہ السلام افضل ترین اعمال میں سے ایک ہے جس کے لئے بہت زیادہ اجر و ثواب بیان کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد و امام بارگاہ امام محمد باقر علیہ السلام کوئٹہ میں زائرین کربلا معلیٰ کے لئے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زیارت امام حسین علیہ السلام افضل ترین اعمال میں سے ایک ہے جس کے لئے بہت زیادہ اجر و ثواب بیان کیا گیا ہے۔

زیارتِ امام حسین (ع) افضل ترین اعمال میں سے ایک، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے امام حسین علیہ السّلام کی زیارت کی فضیلت اور اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جب کسی انسان کی بھلائی چاہتا ہے تو اس کے دل میں امام حسین علیہ السلام کی محبت اور زیارت امام حسین کی محبت ڈال دیتا ہے۔ ہر صاحب استطاعت مومن پر لازم ہے کہ وہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کرے۔ امام عالی مقام علیہ السلام کی زیارت کا ایک مقصد امام معصوم سے تجدید بیعت اور تجدید عہد ہے۔ کہ ہم ان کے بتائے ہوئے راستے پر صبر و استقامت کے ساتھ ثابت قدم رہیں گے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر کروڑوں عاشقان اہل بیت علیہم السلام کا بے نظیر اجتماع عصر حاضر کا معجزہ ہے۔ اربعین کا عالمی اجتماع ایثار خدمت سخاوت صبر برداشت اور اعلیٰ انسانی اقدار کا عملی مظاہرہ ہے۔ جس نے خدمت و ایثار پر مبنی ایک نئی ثقافت کو جنم دیا ہے۔ سعودی عرب جیسی ریاست حجاج کرام سے لاکھوں روپے خدمت کے عوض وصول کرتی ہے اس کے باوجود ہر کچھ عرصے بعد ایام حج میں سانحات پیش آتے ہیں۔ سعودی حکومت 30 لاکھ حاجیوں کا انتظام نہیں کر سکتی جبکہ اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر تین کروڑ سے زائد انسانوں کے لئے ایک روپیہ وصول کئے بغیر بہترین انتظام نے عالم انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

زیارتِ امام حسین (ع) افضل ترین اعمال میں سے ایک، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ زائرین کرام کو سفر زیارت میں جو تکالیف آتی ہیں اللہ تعالیٰ ان کے بدلے انہیں بہت زیادہ اجر و ثواب دیتا ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ زائرین کرام کی مشکلات کا ازالہ کرے۔

زیارتِ امام حسین (ع) افضل ترین اعمال میں سے ایک، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .