۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، انجمنِ امامیہ کے رکن شیخ ذولفقار انصاری، عوامی تحریک بلتستان کے صدر وزیر حسنین اور دیگر طلباء و نوجوانوں پر ایف آئی آر کا اندراج  دانستہ طور پر خطے کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، انجمنِ امامیہ کے رکن شیخ ذولفقار انصاری، عوامی تحریک بلتستان کے صدر وزیر حسنین اور دیگر طلباء و نوجوانوں پر ایف آئی آر کا اندراج دانستہ طور پر خطے کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بنیادی حقوق اور ذاتی زمینوں پر قبضہ کرنے کی غیر قانونی کوشش کے خلاف آواز بلند کرنا خطے کے ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ اس آئینی حق کو چھیننے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ علمائے دین اور خطے کے نوجوانوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ اگر اختیارات کے ناجائز استعمال کے اس سلسلے کو روکا نہ گیا تو پھر خطے کے حالات پر قابو پانا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں زمینوں پر خالصہ سرکار کے نام سے ناجائز قبضہ اور حقوق کے مطالبے کے جرم میں کئی علمائے کرام اور جوانوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .