۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/ حجت الاسلام شیخ محمد یعقوب بشوی نے گلگت کی مرکزی امامیہ جامع مسجد میں نمازِ جمعہ سے پہلے مؤمنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی تہذیب و تمدن کا پہلا ہدف، فیملی سسٹم نظام کی تباہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام شیخ محمد یعقوب بشوی نے گلگت کی مرکزی امامیہ جامع مسجد میں نمازِ جمعہ سے پہلے مؤمنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی تہذیب و تمدن کا پہلا ہدف، فیملی سسٹم نظام کی تباہی ہے۔

مغربی تہذیب و تمدن کا پہلا ہدف، فیملی سسٹم نظام کی تباہی ہے، ڈاکٹر یعقوب بشوی

انہوں نے کہا کہ آج کل کچھ مغرب نواز لوگ مغربی جہنمی اور عریان تہذیب کو ہمارے معاشرے میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارا معاشره مؤمن، متدین اور الٰہی سوچ اور اقدار اسلامی کا پابند معاشرہ ہے، لہٰذا اس معاشرے کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر بشوی نے اسلام اور مغربی تہذیب و تمدن پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ اسلام خانوادہ کو اہمیت دیتا ہے اور عورت کو ماں، بہن اور بیٹی کا بلند مقام دیتا ہے، جبکہ مغرب نے ان مقدس رشتوں کو پامال کیا ہے اس طرح مغرب انسانیت پر عظیم ظلم کا مرتکب ہوا ہے۔ مغربی تہذیب و تمدن نے خانوادہ کے نظام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے آج مغربی تہذیب کا پہلا ہدف، نظام خانواده کی تباہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .