۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مجمع طلاب سکردو

حوزہ/ 15 شعبان المعظم ولادتِ باسعادت حضرت امام عصر ارواحنا فداہ کی مناسبت سے، مجمع طلاب سکردو کے دفتر میں ایک عظیم الشان جشنِ محفل کا اہتمام ہوا، جس میں سکردو کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 15 شعبان المعظم ولادتِ باسعادت حضرت امام عصر ارواحنا فداہ کی مناسبت سے، مجمع طلاب سکردو کے دفتر میں ایک عظیم الشان جشنِ محفل کا اہتمام ہوا، جس میں سکردو کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مجمع طلاب سکردو کے تحت امام زمانہ (عج) کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا اہتمام

تفصیلات کے مطابق، جشن کا آغاز باقاعدہ قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، جس کی سعادت ننھے قاری ریحان عباس نوری نے حاصل کی۔

مجمع طلاب سکردو کے تحت امام زمانہ (عج) کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا اہتمام

ولادتِ باسعادت حضرت امام عصر ارواحنا فداہ کی مناسبت سے منعقدہ اس عظیم الشان جشن کی نظامت کے فرائض، مجمع طلاب سکردو کے ترجمان حجت الاسلام محمد حسن حسرت نے انجام دیئے۔

مجمع طلاب سکردو کے تحت امام زمانہ (عج) کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا اہتمام

جشن میں، منقبت خواں حضرات نے نیز بارگاہِ امام عصر ارواحنا فداہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

محفل کے مہمان خطیب حجت الاسلام والمسلمین قبلہ نادر نے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی ولادتِ باسعادت کی تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے امام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے لقب ”بقیت اللہ“ کی تفسیر کرتے ہوئے امام زمانہ علیہ السّلام کو تمام انبیاء، اولیاء اور آئمہ علیہم السّلام کا نائب اور ان کے مشن کا نتیجہ قرار دیا۔

مجمع طلاب سکردو کے تحت امام زمانہ (عج) کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا اہتمام

حجت الاسلام نادر صاحب نے مجمع طلاب سکردو کی مختلف شعبوں میں سرگرمیوں کو نیز خراجِ تحسین پیش کیا۔

مجمع طلاب سکردو کے تحت امام زمانہ (عج) کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا اہتمام

واضح رہے کہ مجمع طلاب سکردو، سکردو شہر کے طلباء کا ایک عظیم الشان پلیٹ فارم ہے، جو کہ مختلف شعبوں میں فعالیت سرانجام دیتا ہے۔

مجمع کے صدر حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد نذیر عرفانی نے شرکائے محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خصوصی طور پر سابق صدر حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن مبشر اور ان کی کابینہ کی دو سالہ کارکردگی کو سراہا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مجمع کی نظارتی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے نئی کابینہ سے حلف بھی لیا۔

مجمع طلاب سکردو کے تحت امام زمانہ (عج) کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا اہتمام

آخر میں، مجمع کی جانب سے منعقدہ ”قرآن اولمپک“ مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء اور محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر پیغام عاشورا کے عنوان سے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور اساتذہ کی تجلیل اور ان کی خدمت میں ہدیہ بھی پیش کیا گیا۔

مجمع طلاب سکردو کے تحت امام زمانہ (عج) کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا اہتمام

تبصرہ ارسال

You are replying to: .