۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
کرگل 22 بہمن (2)

حوزہ/ قم المقدسہ ایران میں 22 بھمن (۱۱ فروری) کو انقلاب اسلامی ایران کی 45ویں سالگرہ پر ملت ایران کے ہمراہ مجمع روحانیون کرگل و لیہ کے ارکان نے بھی اس عظیم مارچ میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ ایران میں 22 بھمن (۱۱ فروری) کو انقلاب اسلامی ایران کی 45ویں سالگرہ پر ملت ایران کے ہمراہ مجمع روحانیون کرگل و لیہ کے ارکان نے بھی اس عظیم مارچ میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

مجمع روحانیون کرگل و لیہ کا جلوس تازہ منتخب شدہ صدر حجت الاسلام شیخ موسی صابری کی قیادت میں مصلی قدس قم سے شروع ہوا اور ملت ایران کے ہمراہ قدم بہ قدم رواں دواں ہوا۔

اس مارچ میں لوگوں نے امریکہ مردہ باد! اسرائیل مردہ باد! کے نعرے لگائے، یہ مارچ شہدا اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے حرم حضرت معصومہ پر اختتام پذیر ہوا۔

تصاویر/ مجمع روحانیون کرگل و لیہ کے ارکان کی قم المقدسہ میں ۲۲ بہمن کے مارچ میں شرکت

واضح رہے کہ اس مارچ میں مجمع روحانیون کرگل و لیہ کے بنر تلے کرگل کے طلاب کے علاوہ کرگل کے زائرین نے بھی شرکت کی۔

آخر میں صدر مجمع روحانیون کرگل لداخ حجۃ الاسلام شیخ صابری نے جلوس اور مارچ میں شرکت کرنے والے تمام طلاب ، علمائے کرام اور زائرین کا شکریہ ادا کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ ہمیں اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد، اور یوم اللہ جیسے عظیم مارچ میں شرکت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .