۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مفتی اعظم بلاروس

حوزہ/ بیلاروس کے مفتی اعظم نے کہا: میں عرب ممالک کے لوگوں سے جب بھی ملاقات کرتا ہوں تو یہ سوال ضرورپوچھتا ہوں کہ تمہارے رہتے ہوئے فلسطین کا پرچم اور یوم قدس کی حمایت میں جلوس کا انعقاد انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینیؒ کی سربراہی میں کیوں ہے؟ آپ کیوں خاموش بیٹھے ہیں؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیلاروس کے مسلمانوں کے مفتی اعظم ابوبکر شبعانوویچ نے منسک (بیلاروس کے دارالحکومت) کی جامع مسجد میں حجۃ الاسلام والمسلمین احمد اولیائی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایران واحد ملک ہے جو حقیقی معنوں میں فلسطین کی حمایت کر رہا ہے، مظلوموں کی حمایت میں رہبر معظم کا طرز عمل واقعاً قابل تعریف ہے، میں عرب ممالک کے لوگوں سے جب بھی ملاقات کرتا ہوں تو یہ سوال ضرورپوچھتا ہوں کہ تمہارے رہتے ہوئے فلسطین کا پرچم اور یوم قدس کی حمایت میں جلوس کا انعقاد انقلاب اسلامی ایران ہاتھوں اور امام خمینیؒ کی سربراہی میں کیوں ہے؟ آپ مسئلہ فلسطین پر کیوں خاموش بیٹھے ہیں؟

واضح رہے کہ جامع مسجد منسک تقریباً پانچ سو سال پرانی مسجد ہے اور اس کی تزئین ترکی نے کروائی تھی، بیلاروس میں الحادی فکر یا اسلاموفوبیا کے بارے میں پائے جانے والے خیالات کے باوجود حکام کے مطابق اس مسجد میں ہر ہفتے اوسطاً تین افراد اسلام قبول کر رہے ہیں، رمضان کے مہینے میں یہاں ہر شب افطاری کی جاتی ہے اور اس مسجد کے بہت سے امام رمضان کے مہینے کی تبلیغ کے لیے پورے بیلاروس کا سفر کرتے ہیں۔

منسک بیلاروس کا دارالحکومت ہے، مشرقی یورپ کا ایک ملک جو روس، یوکرین اور پولینڈ کی سرحد سے ملتا ہے، بیلاروس ایک چھوٹا لیکن خوبصورت ملک ہے جس میں اچھے اور پرسکون لوگ رہتے ہیں، ایک ایسا ملک جس میں دوسری جنگ عظیم میں تقریباً 20 لاکھ لوگ مارے گئے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .