۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آية الله مكارم الشيرازي

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے یوم قدس کے مارچ میں لوگوں سے وسیع پیمانے پر شرکت کی اپیل کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے یوم قدس کے مارچ میں لوگوں سے وسیع پیمانے پر شرکت کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا: غزہ کے مظلوم اور بے دفاع عوام پر غاصب اور سفاک صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کو تقریباً چھ ماہ گزر چکے ہیں، جس کے جیسی مثال تاریخ انسانیت میں بہت کم ہی ملتی ہے اور عصر حاضر اس کی کہیں نظیر نہیں ملتی، ایک ایسا حملہ جس میں دسیوں ہزار افراد شہید اور لاپتہ اور سیکڑوں ہزاروں بے گھر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بے سہارا خواتین اور معصوم بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایران کے تمام معزز عوام اور دنیا کے مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ یوم قدس کے مارچ میں جوش و خروش سے شرکت کریں، میں اس موقع پر صہیونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی، پسماندگان کے لئے صبر جمیل، شہداء کے لئے مغفرت اور تمام مظلوموں بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کی آزادی کے لیے دعا گو ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .