۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام شہریاری

حوزہ/ مجمع جہانی تقریب برائے مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے دنیائے اسلام میں تفرقہ پیدا کرنے کے لیے عالمی استکبار کے مقاصد اور منصوبوں کی وضاحت کی اور کہا کہ اسلامو فوبیا شیعہ فوبیا اور ایرانو فوبیا، اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مغرب کے خطرناک منصوبے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی تقریب برائے مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد کے لیے منصوبہ بندی اور کوشش کرنا اور باہمی دوری کو کم کرنا ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے دنیائے اسلام میں تفرقہ پیدا کرنے کے لیے عالمی استکبار کے مقاصد اور منصوبوں کی وضاحت کی اور کہا کہ اسلامو فوبیا شیعہ فوبیا اور ایرانو فوبیا، اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مغرب کے خطرناک منصوبے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا : مغرب اسلامو فوبیا کے منصوبے سے مسلمانوں کو دنیا میں تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے اور شیعہ فوبیا کے ذریعے عالم اسلام میں مذہبی تفرقہ پیدا کرنا چاہتا ہے اور ایرانوفوبیا کے ذریعے مسلم ممالک اور جمہوریہ ایران کے درمیان کے درمیان تصادم پیدا کرنا چاہتا ہے۔

حجۃ الاسلام شہریاری نے طوفان الاقصی کے بعد ایرانی علماء اور دانشوروں اور عالم اسلام کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی کی طرف اشارہ کیا اور تاکید کی کہ اس وقت جو ماحول پیدا ہوا ہے وہ عالم اسلام میں مزاحمت، اتحاد اور تعاون کا محاذ ہے، اسے زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔

حوزہ اور یونیورسٹی کے استاد نے مزید کہا:صوبہ کردستان، گلستان اور ارومیہ میں منعقد ہونے والے تین اجلاسوں میں پڑوسی ممالک کے علماء اور مفکرین کو بھی مدعو کیا گیا تھا، اس میں شیعہ اور سنی علماء نے اپنا اپنا اظہار خیال کیا، اس کے بعد اب عراق میں دوسری کانفرنس کے انعقاد نے مغربی شیعہ فوبیا کے منصوبے کی ناکامی پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .