حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی تقریب مذاہبِ اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے حالیہ واقعات کے تناظر میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ غدیر مسلمانوں کے درمیان نقطہ اتحاد ہے، تفرقے کا نہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں واقعۂ غدیر کو پوری امت مسلمہ کے لئے وحدت کا روشن مینار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے: ’’امیرالمؤمنین علیہ السلام وحدت کا مرکز ہیں، اختلاف کا سبب نہیں۔‘‘
حجۃ الاسلام والمسلمین شہریاری نے زور دیا کہ مسلمانوں کے درمیان حقیقی اتحاد اسی صورت میں ممکن ہے جب حقیقتِ غدیر کو صحیح طور پر پہچانا جائے۔









آپ کا تبصرہ