حوزہ نیوز ایجنسی تہران سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین شہریاری نے "علامہ ملا علی یاور جعفری" کی شہادت کی 40ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کے دوران انہیں ہمیشہ امام راحل (رہ) کے نظریات کی پیروی کرنے والی شخصیت قرار دیا اور کہا: علامہ یاور جعفری نے ہمیشہ وحدت کو اہمیت دی اور استعمار اور شیطان کے شکنجے سے نجات کی راہ پر گامزن رہے۔
مجمع جہانی تقریبِ مذاہبِ اسلامی کے سکریٹری جنرل نے عالمی استکبار کے خلاف جنگ میں افغانستان کے علمائے کرام کی جرأٔت و شجاعت کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کرتے ہوئے کہا: افغان قوم کی ایک اہم ترین خصوصیت تین عالمی سپر پاورز کو اپنے ملک سے نکال باہر کرنا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین شہریاری نے کہا: اسلام کے دشمنوں کا مقصد اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: علماء کرام کا ایک شرعی فریضہ یہ ہے کہ وہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضا پیدا کریں۔ جس طرح حضرت امام خمینی (رہ) کا نظریہ بھی اسلامی ممالک کے درمیان اور یکجہتی پیدا کرنا تھا۔
مجمع جہانی تقریبِ مذاہبِ اسلامی کے سکریٹری جنرل نے کہا: ہمیں قرآن کریم کو اتحاد کا مرکز و محور قرار دینا چاہیے۔ معمولی مسائل پر اختلاف اور تفرقہ کی کوئی وجہ نہیں بنتی ہے کیونکہ اس قسم کی تفرقہ بازی کا نتیجہ اسلامی اقوام کی صرف مشکلات میں اضافہ کا ہی سبب بنتا ہے۔
آپ کا تبصرہ