۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور حزب اللہ کے قائد سید حسن نصر اللہ کے فکر و فلسفے پر متحد ہوکر دین کے دشمنوں کا مقابلہ کریں تاکہ پرچم اسلام کی سر بلندی کی بات آگے بڑھ سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے افکار اور سیرت مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، آپ جرأت و بہادری، شجاعت اور صبر و استقامت کا پیکر ہیں، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم حکمران آپ سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم دشمن قوتیں خصوصاً اسرائیل مسلمانوں کا بے دردی سے قتل عام کررہا ہے اور مظالم کا سلسلہ جاری و ساری ہے لیکن اقوام عالم اس پر احتجاج کرنے کو تیار نظر نہیں آتی لہٰذا مسلمان اتحاد اور وحدت کا عملی مظاہرہ کریں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور حزب اللہ کے قائد سید حسن نصر اللہ کے فکر و فلسفے پر متحد ہوکر دین کے دشمنوں کا مقابلہ کریں تاکہ پرچم اسلام کی سر بلندی کی بات آگے بڑھ سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .