۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید مرتضی کشمیری نماینده آیت الله سیستانی در اروپا

حوزہ / یورپ میں آیت اللہ سید علی سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرتضی کشمیری نے روز عرفہ اور عید قربان کی مناسبت سے مسلمانان عالم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مصیبتوں اور مشکلات سے نجات کے لئے خدا سے توسل کرنے کی دعوت دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید علی سیستانی کے یورپ میں نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرتضی کشمیری نے روز عرفہ اور عید قربان کی مناسبت سے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مصیبتوں اور مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لئے خداوندعالم سے لو لگانے کی دعوت دی ہے۔

 انہوں نے کہا: روز عرفہ وہ دن ہے کہ جس میں خدا کی رحمتوں کے دروازے اس کے بندوں کے لیے کھول دیے جاتے ہیں تاکہ وہ اس دن توبہ کرکے خدا کی طرف لوٹیں اور خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

 یورپ میں آیت اللہ سید علی سیستانی کے نمائندے نے کہا: روزہ عرفہ خدا سے رابطہ مضبوط کرنے کی بہترین فرصت ہے۔

انہوں نے کہا: روز عرفہ توبہ کرنے اور دعاؤں کے قبول ہونے کا دن ہے۔ خدا کی رحمت کے دروازے اس دن کھلے ہوتے ہیں ۔ یہ دن صرف ان افراد سے خاص نہیں ہے جو عرفات میں ہوں بلکہ یہ دن مکان اور کسی خاص جگہ کی قیود سے خارج ہے۔ جہاں بھی جو شخص خدا سے تمسک کرے گا خدا کی مخصوص رحمتیں اس کے شامل حال ہونگی۔

 حجۃ الاسلام والمسلمین کشمیری نے کہا: یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان تمام چیزوں سے ہم بھی دور رہیں جو خدا سے دور کرتی ہیں اور لہو و لعب سے اجتناب کریں اور ایسے وسیلہ سے تمسک کریں جو ہماری نجات کا باعث بنے۔

یورپ میں آیت اللہ سید علی سیستانی کے نمائندے نے آخر میں کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے اور اس کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے خدا سے توسل اور مغفرت طلب کرنے پر تاکید کرتے ہوئے عید قربان کی مناسبت سے مسلمانوں کو تبریک و تہنیت بھی پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .