حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالجواد ابراہیمی فر نے شہر قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآنی آیات کے مطابق با ایمان انسان ایسی صفات اور خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں کہ جن کی وجہ سے وہ کمال کا راستہ طے کرتے ہیں اور خدا کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: مومن افراد کی پہلی صفت یہ ہے کہ وہ کثرت سےتوبہ واستغفار کرتے ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ توبہ کرنے والے شخص نے حتما گناہ ہی کیا ہو بلکہ توبہ کی حقیقت یہ ہے کہ انسان توبہ کے ذریعہ اپنے لئے معصیت کے راستوں کو بند کر دیتا ہے۔
حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا نے کہا: اہل بیت اور انبیاء علیہم السلام بھی خدا کے حضور توبہ کرتے تھے کیونکہ توبہ یعنی کمال اور خوش بختی کے راستے کی طرف حرکت۔ اور یہ چیز باعث بنتی ہے کہ خدا کا لطف و کرم انسان کے شامل حال ہو۔
حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالجواد ابراہیمی فر نے کہا: انبیاء الہی اور معصومین علیہم السلام معصوم ہونے کے باوجود خدا کی بارگاہ میں خود بھی توبہ کیاکرتے اور دوسروں کو بھی توبہ کرنے کی نصیحت کرتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ توبہ واستغفار کے ذریعہ انسان خدا کے راستے پر گامزن ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا: مشکلات اور مصیبتوں سے نجات کا ایک راستہ توبہ ہے اور توبہ کے آثار میں سے ایک اثر یہ ہے کہ خدا اہلِ زمین پر اپنی برکتیں نازل کرتا ہے، ان کے رزق میں اضافہ کرتا ہے اور انہیں سختیوں اور مصیبتوں سے نجات دیتا ہے۔
حجۃ الاسلام ابراہیمی فر نے کہا: جو لوگ توبہ و استغفار نہیں کرتے وہ عقیدے میں انحراف کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کا انجام گمراہی اور بد بختی پر ہوتا ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا: کرونا جیسی مصیبت میں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ تہذیب نفس اور خدا کی طرف توجہ بھی انتہائی ضروری ہے۔