۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت‌الاسلام حبیب‌‌الله فرحزاد

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا :سید الشہداءؑ کے دشمنوں نے بھی کربلا میں نماز ادا کی لیکن ان کی عبادت مکمل طور پر جہالت پر مبنی تھی اور انہیں دین کا کوئی علم نہیں تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے گزشتہ شب حرم حضرت معصومہ سلام للہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا: محمد و آل محمدؐ پر صلوات پڑھنے سے گناہ مٹ جاتے ہیں اور یہ ذکر اور آگ پر پانی کی طرح کام کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ بعض مومنین بہت زیادہ نمازیں پڑھتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں اور حج پر جاتے ہیں اور بعض لوگ عبادت کے علاوہ صدقہ بھی دیتے ہیں اور نیک اعمال انجام دیتے ہیں اور بعض لوگ اہل معرفت ہیں، ان سب میں بہترین عمل عمل وہ ہے جو معرفت کے ساتھ ہو۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا: صدقہ اور خیرات بہت ضروری ہے، بعض لوگ عبادت تو کرتے ہیں لیکن جب نیک کام اور صدقہ و خیرات کی بات آتی ہے تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے مزید کہا: بعض لوگ بھلے ہی زیادہ عبادت نہ کریں لیکن ان کی مختصر سی عبادت حقیقی معرفت کے ساتھ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: سید الشہداءؑ کے دشمنوں نے بھی کربلا میں نماز ادا کی لیکن ان کی عبادت مکمل طور پر جہالت پر مبنی تھی اور انہیں دین کا کوئی علم نہیں تھا۔ روایت کے مطابق عالم کا سونا خدا کے نزدیک جاہل کی عبادت سے افضل ہے۔

انہوں نے مزید کہا: سلمان فارسی کے تمام اعمال معرفت پر مبنی تھے، اسی وجہ سے وہ پیغمبر ؐکے حقیقی اصحاب میں سے تھے اور ایک ایسا خزانہ بن گئے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: جب کوئی شخص اگر سڑک پر ریڈ لائٹ کو کراس کرتا ہے تو اس پر پولیس جرمانہ عائد کرے گی، اس لیے وہ ایسا نہیں کرتا، لیکن ہم خدا کو نظر انداز کرتے ہیں جو تمام اعمال کی نگرانی کرتا ہے، اور ہم گناہ کرتے جاتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .