حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے گزشتہ شب حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں واقع ہال شبستان امام خمینیؒ میں صلوات ثواب اور بے شمار برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: صلوات خدا کے نزدیک محبوب بننے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: امام ہادی علیہ السلام ایک روایت میں فرماتے ہیں ’’ إنَّمَا اتَّخَذَ اللّه عَزَّوَجَلَّ إبراهِیمَ خَلیلاً لِکثرَةِ صَلاتِهِ عَلی مُحَمَّدٍ و أهلِ بَیتِهِ علیهم السلام ‘‘ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کو خلیل اللہ اس لئے بنایا کیوں وہ کثرت سے محمد و آل محمد پر صلوات پڑھتے تھے۔کثرت سے درود پڑھنے سے انسان خدا کے نزدیک محبوب اور بن جاتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ رسولؐ اور آل رسولؐ کا حقیقی عاشق ہے، اور جو آل رسول سے قربت اختیار کرے گا اور درود پڑھے گا وہ بھی حبیب خدا ہو جائے گا۔
خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے امام علیہ السلام کے نورانی اقوال کو خدا اور بندے کے درمیان رابطہ برقرار کرنے کا ذریعہ قرار دیا اور کہا: انسان اپنے قلب، روح اور جان کے ساتھ اگر عاشق ولایت تو یقیناً اپنے وقت کے امام (عج) سے رابطہ برقرار کر سکتا ہے ۔
حجۃ الاسلام فرحزاد نے کہا: امام اور ماموم کے درمیان وہی تعلق ہے جو سمندر سے قطرہ لا تعلق ہوتا ہے، گر قطرہ سمندر سے نہ ملے تو تو وہ نابود ہو جائے گا، امام حسن عسکری علیہ السلام ایک روایت میں فرماتے ہیں: اہلِ اطاعت و اخلاص کے دل ایسے پرندوں کی مانند ہیں جو گھونسلے بنانے کے لئے بے تاب ہوتے ہیں، اسی طرح ہمارے چاہنے والے ہم سے ملاقات کے لیے بے تاب ہیں، طوق اطاعت و بندگی پہن کر ہی عبد الہی کے درجے تک پہنچا جا سکتا ہے۔