۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
فرحزاد

حوزہ/ امام زمانہ (عج) اور اہل بیت علیہم السلام کا کسی سے مقایسہ نہیں کیا جا سکتا، پوری کائنات امام معصوم کے اختیار میں ہے اور امام معصوم (ع) خدا کے قبضہ اختیار میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین فرحزاد نے گزشتہ شب حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں عشرہ کرامت اور بانی انقلاب اسلامی کی رحلت کی برسی کی مناسبت سے تقریر فرماتے ہوئے کہا: بلند آواز سے صلوات پڑھنے سے انسان کے گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں انسان کے اعمال میں ایسی نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں جس سے اسکے درجات بلند ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: روایات میں وارد ہوا ہے کہ جو شخص اپنے گناہوں کا کفارہ نہ ادا کر سکتا ہو اسے چاہیے کہ وہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کثرت سے درود بھیجے۔ جس نے اخلاص اور توجہ کے ساتھ صلوات پڑھی اس کے گناہ مٹ جائیں گے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین فرحزاد نے اس کے بعد امام رضا علیہ السلام کی ایک روایت کو امام کی معرفت کے سلسلے میں نقل کیا اور کہا: حضرت ابراہیم علیہ السلام فخر و سربلندی کے ساتھ الہی امتحانات میں کامیاب ہوئے اور اس امتحان کے بعد امامت کے منصب پر فائز ہوئے جو کہ رسالت و نبوت کے منصب سے بھی زیادہ بلند ہے۔

انہوں نے امام اور خلیفہ بنانے کا حق صرف اللہ کو ہے، حتیٰ کہ یہ حق انبیائے الہی کو بھی نہیں ہے، صرف خدا کو ہے، قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: «وَ إِذِ ابْتَلَی إِبْرَاهِیمَ رَبُّهُ بِکلِمَاتٍ فَأَتَمَّهُنَّ قَالَ إِنِّی جَاعِلُک لِلنَّاسِ إِمَامًا قَالَ وَمِنْ ذُرِّیتِی قَالَ لَا ینَالُ عَهْدِی الظَّالِمِینَ» (سورہ البقرہ، آیت 124)؛ ا (اور وہ وقت یاد کرو) جب ابراہیم کا ان کے پروردگار نے چند باتوں کے ساتھ امتحان لیا۔ اور جب انہوں نے پوری کر دکھائیں ارشاد ہوا۔ میں تمہیں تمام انسانوں کا امام بنانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا اور میری اولاد (میں سے بھی(؟ ارشاد ہوا: میرا عہدہ (امامت) ظالموں تک نہیں پہنچے گا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین فرحزاد نے کہا: آیات قرآن کے مطابق ہر ظالم اور غاصب انسان کی امامت اور خلافت باطل ہے اور جو کوئی گناہ کرے اور فساد کرے وہ پیغمبر اکرم (ص) کا جانشین نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا: کائنات کی بقا امام علیہ السلام کی برکت سے ہے، امام وہ ہے جس کے قبضہ قدرت میں پوری کائنات ہے، اور جس کے سایہ وجود سے زمین و آسمان روزی پہنچذ رہے ہیں۔ اگر خلیفہ خدذ اور معصوم امام معصوم (ع) دنیا میں موجود نہ ہوں تو دنیا پل بھر میں تباہ و برباد ہو جائے۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: امام زمانہ (عج) اور اہل بیت علیہم السلام کا کسی سے مقایسہ نہیں کیا جا سکتا، امام رضا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: «الامام، الانیس الرفیق و الوالد الشفیق » پوری کائنات امام معصوم کے اختیار میں ہے اور امام معصوم (ع) خدا کے قبضہ اختیار میں ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے امام رضا علیہ السلام کی اپنے شدید دشمن اور اہل بیت علیہم السلام پر ظلم و ستم کرنے والے کی شفاعت اور اس سے محبت، بردباری اور خلق عظیم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام (ع) خدا کے بندوں کے لئے سب سے زیادہ شفیق اور مہربان ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .