۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
فرحزاد

حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: خدا نے انسان کو ابدیت کے لئے خلق کیا ہے اور انسان اپنی جاویدانہ زندگی کو اس مختصر دنیا میں خود خلق کرتا ہے۔ لہذا ہمیں اس مختصر دنیا میں گناہوں اور عارضی خوشیوں کے بجائے خدا کی بندگی کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں گفتگو کرتے ہوئے ذکر صلوات کی برکتوں کو بیان کیا اور کہا: حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا فرمان ہے کہ «فَإِنَّهُ مَنْ صَلَّی عَلَی النَّبِیِّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّی اللّهُ عَلَیْهِ أَلْفَ صَلَاةٍ فِی أَلْفِ صَفٍّ مِنَ الْمَلَائِکَةِ» یعنی اگر کوئی پیغمبر اکرم پر ایک مرتبہ صلوات بھیجے تو خداوندعالم فرشتوں کی ہزار صفوں میں ہزار بار اس پر صلوات بھیجتا ہے" لہذا جب بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام لیا جائے تو ان پر بہت زیادہ درود و سلام بھیجنا چاہئے۔

انہوں نے امام سجاد علیہ السلام کی دعای مکارم الاخلاق کے ایک حصے «وَ نَبِّهْنِی لِذِکرِک فِی أَوْقَاتِ الْغَفْلَةِ، وَ اسْتَعْمِلْنِی بِطَاعَتِک فِی أَیامِ الْمُهْلَةِ، وَ انْهَجْ لِی إِلَی مَحَبَّتِک سَبِیلًا سَهْلَةً»؛ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: غفلت گناہوں کا سرچشمہ ہے اور غافل انسان ہی گناہوں کا ارتکاب کرتا ہے۔ گناہ باعث بنتا ہے کہ انسان خدا کو فراموش کردے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان ہر حال میں خدا کا ذکر کرے اور یادِ خدا سے کبھی غافل نہ ہو۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے دعائے مکارم الاخلاق کے ایک اور حصے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں ہمیشہ دعا کرنی چاہئے کہ خداوندعالم ہمیں اس دنیا میں اپنے بندگی اور اطاعت میں ہماری مدد کرے کیونکہ دنیا اور آخرت کی بھلائی خدا کی بندگی میں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .