حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
-
فقر کی سختی نمرود کی آگ سے بھی زیادہ خطرناک ہے: حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد
حوزہ/ حرم مطہر بانوی کرامت کے مقرر حجت الاسلام و المسلمین حبیباللہ فرحزاد نے کہا کہ بہت سے خاندان اقتصادی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور غربت میں زندگی گزار رہے ہیں، فقر کی سختی نمرود کی آگ سے بھی زیادہ ہے، افسوس ان لوگوں پر جو مالی استطاعت رکھتے ہیں اور مدد کرنے کی طاقت رکھتے ہیں لیکن مدد نہیں کرتے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے بیان کیا:
امام حسن عسکری (ع) کی نگاہ میں امام زمانہ سے رابطہ برقرار کرنے کے دو اہم طریقے
حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے معروف خطیب، حجۃالاسلام والمسلمین حبیباللہ فرحزاد نے اپنی ایک بیان کے دوران امام زمانہ (عج) سے معنوی تعلق قائم کرنے کا طریقہ بیان کیا۔
-
امیر المومنین علیہ السلام کے کلام میں ’’عبد‘‘ کے معنی
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین فرحزاد نے کہا: حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب (ع) سے پوچھا گیا کہ عبد کا کیا معنی ہے؟ امامؑ نے جواب میں فرمایا: "عبد یعنی انسان عادل اور مومن ہو، ایمان اور اسلام کی صرف ایک شرط ہے اور وہ یہ ہے جسے سورہ انعام کی آیت نمبر 82 میں بیان کیا گیا ہے کہ انسان خود پر، خدا پر اور دوسروں پر ظلم نہ کرے۔
-
حرم معصومہ قم (س) میں منعقد ہونے والی زنانی مجلس میں 22 ہزار خواتین کی شرکت+تصاویر
حوزہ/ حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ میں پہلی محرم سے 12 محرم الحرام تک منعقد ہونے والی زنانی مجلس میں 22 ہزار خواتین نے شرکت کی، اس دوران 17 ہزار سے بھی زیادہ خواتین میں نذر امام حسین علیہ السلام کے عنوان سے کھانا تقسیم کیا گیا۔
-
سخاوت، امام علی علیہ السلام کے حقیقی محب کی پہچان ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ خطیب حرم حضرت معصومہ قم (س) نے کہا: امام علی علیہ السلام سخاوت، عزت اور شرافت کے مظہر ہیں، سخاوت امیر المومنین علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام کے حقیقی محب کی پہچان ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد :
دنیا کا سب سے خطرناک وائرس!!
حوزہ/ خطیب حرم حضرت معصومہ قم (س) حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا: تکبر، خود غرضی اور انا سے زیادہ خطرناک کوئی وائرس نہیں ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
انسان اگر دل و جان سے عاشق ولایت ہو تو امام وقت سے رابطہ برقرار کر سکتا ہے
حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے کہا: انسان اپنے قلب، روح اور جان کے ساتھ اگر عاشق ولایت تو یقیناً اپنے وقت کے امام (عج) سے رابطہ برقرار کر سکتا ہے ۔
-
غدیر کو بھلا دینا عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے:حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں عید غدیر اور امام موسی کاظم علیہ السلام کی ولادت با سعادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان ایام کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ایام غدیر کو نظر انداز کرنا اور بھلا دینا عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
اہل بیت(ع) کی محبت سے معمور سینہ پر جہنم کی آگ حرام ہے
حوزہ/حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی محبت سے معمور سینہ پر جہنم کی آگ حرام ہے۔ جو شخص اہل بیت علیہم السلام کی ولایت کو جانتے ہوئے بھی ان کو قبول نہیں کرتا تو وہ یقیناً جہنم کی آگ میں گرفتار ہو گا۔
-
جو شخص جس سے محبت کرے گا، روز قیامت اسی کے ساتھ محشور ہوگا: حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ انہوں نے کہا: قیامت کے دن انسان اس شخص کے ساتھ محشور ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے، شب و روز گزارتا ہے، اس کے بارے میں ہی سوچتا ہے۔ نبی کریم (ص) فرماتے ہیں قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو محمد و آل محمد پر صلوات پڑھیں گے۔
-
اپنی روح منور کرنا ہے تو کثرت سے صلوات کا ورد کریں: حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ خطیب حرم حضرت معصومہ قم (س) نے ایرانی سال کے آخری دن (۲۰ مارچ) کو حرم میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: روایت کے مطابق صلوات پڑھنے سے انسان کی روح اور دل اور منور ہو جاتے ہے، لہذا جس کا دل منور ہوگا وہی جنت میں جائے گا۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
اہل بیت(ع) کے مصائب پر گریہ روزِ قیامت مومنین کے لئے امید کی کرن
حوزہ / حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی محبت اور اہل بیت علیہم السلام کے مصائب پر آنسو بہانا اور گریہ کرنا مومنین کی مشکلات و گرفتاری اور قیامت کی مشکلات سے نجات کی امید ہے۔
-
صلوات کا ورد انسان کو محبوب خدا بنا دیتا ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم (س) نے حرم حضرت معصومہ (س) میں خطاب کرتے ہوئے کہا: صلوات کا ورد اور اس کا اعادہ، انسان کو اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتا ہے ، پیغمبر اسلام (ص) اور اہل بیت علیہم السلام محبوب حقیقی اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوبیت کا پہلا درجہ رکھتے ہیں۔
-
مبلغ کا عمل لوگوں پر اثر انداز ہوتا ہے: حجۃ الاسلام فرحزاد
حوزہ/ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم چیز جو عوام کو تبلیغ میں متاثر کر سکتی ہے وہ مبلغ کا عمل ہے، جو شخص عمامہ اور لباس علما پہنتا ہے اسے چاہئے کہ وہ اپنےعمل اور کردار سے لوگوں کو اپنی جانب جذب کرے۔
-
تکبر کرنے والے راہ ہدایت پر نہیں چل سکتے: حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ انہوں نے مزید کہا: وہ لوگ جو عیش و عشرت کے شوقین ہیں، ان کا طرز عمل بھی قارون جیسا ہے اور ان کا انجام بھی قارون جیسا ہی ہوگا کیونکہ متکبر لوگ کبھی ہدایت کی راہ پر گامزن نہیں رہ سکتے ۔
-
جہنم مغرور اور متکبر افراد کا ابدی ٹھکانہ ہے: حجۃ الاسلام و المسلمین فرحزاد
حوزہ/ خطیب حرم حضرت معصومہ قم (س) نے کہا کہ تکبر، انسان کو جنت میں جانے سے روکتا ہے کیونکہ متکبروں کا ٹھکانہ جہنم ہے اور ان کے لیے جنت کا راستہ میسر نہیں ہوگا۔
-
تمام گناہوں اور جہالت کی جڑ تکبر ہے؛ حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: غرور اور تکبر بہت ہی قابل مذمت خصلت ہے اور انسان کو ضدی بنا دیتی ہے کیونکہ تمام گناہوں اور جہالت کی جڑ تکبر ہے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین فرحزاد:
پوری دنیا خدا کے حسن و جمال کا آئینہ ہے لیکن اس دنیا کی تمام خوبیوں کا مجموعہ ذاتِ گرامی پیغمبر اسلام (ص) ہے
حوزہ / حرم مطہر کریمۂ اہلبیت (ع) کے خطیب نے کہا: قرآن کریم کی آیات کے مطابق جو لوگ درہم اور دینار وغیرہ جمع کرتے ہیں لیکن انفاق نہیں کرتے انہیں دردناک عذاب کی بشارت دی گئی ہے اور یہی گرم شدہ درہم اور دینار بروزِ قیامت ان کی پیشانیوں پر چپکائے جائیں گے۔
-
اس دنیا میں امتحان الٰہی قطعی اور حتمی چیز ہے؛ حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ خظیب حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے کہا: خدا کی نعمتیں ہمیشہ آزمائشوں پر غالب رہتی ہیں اور تمام آزمائشیں خدا کی ایک قطعی روایت ہے اور کوئی بھی شخص مصیبت سے مستثنیٰ نہیں ہے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین فرزاد:
کربلا میں سید الشہداءؑ کے دشمنوں کی عبادت جہل پر مبنی تھی
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا :سید الشہداءؑ کے دشمنوں نے بھی کربلا میں نماز ادا کی لیکن ان کی عبادت مکمل طور پر جہالت پر مبنی تھی اور انہیں دین کا کوئی علم نہیں تھا۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
ہمارے معاشرہ میں غدیر عدم توجہ کا شکار ہے
حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے غدیر کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا: اگر واقعۂ غدیر نہ ہوتا تو نیمۂ شعبان بھی نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا: غدیر؛ شیعہ کا تشخص ہے لیکن ہمارے معاشرہ میں "غدیر" عدم توجہ کا شکار ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
انبیاء کی تمام کوششوں اور زحمات کا نتیجہ "غدیر" ہے
حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: عید غدیر کے لیے عیدِ قربان سے ہی منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے اور "ایامِ غدیری" کو معاشرے میں رسمیت دینے اور اسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
خداوند متعال نے غدیر سے اہم کوئی واقعہ خلق ہی نہیں کیا
حوزہ / انجمن غدیر کے سربراہ نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام کے غدیر کے متعلق پانچ خطبے ہیں کہ ان میں سے ایک خطبے میں امام علیہ السلام نے تین بار قسم کھائی کہ "خداوند متعال نے غدیر سے اہم کوئی واقعہ خلق ہی نہیں کیا ہے"۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
غدیر کے بعد کسی کے لیے کوئی عذر باقی نہیں رہتا
حوزہ / امریکہ میں عاشورہ کے دن امام حسین علیہ السلام کے ماتمی سنگتیں 20,000 لوگوں کو کھانا کھلاتی ہیں اور لندن میں عاشورہ کے دن 40 چوراہوں کو بند کر دیا جاتا ہے، جس طرح ہم نے دنیا کو عاشورہ سے روشناس کرایا ہے اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ جس قدر ہو سکے حضرت علی علیہ السلام اور غدیر کو بھی مظلومیت سے نکالیں۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
محمد و آل محمد (ص) پر درود بھیجنا گناہوں کو پاک کر دیتا ہے
حوزہ / حجۃ الاسلام و المسلمین فرحزاد نے کہا: محمد و آل محمد (ص) پر درود و سلام بھیجنے سے انسان کے گناہ محو ہو جاتے ہیں۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
غفلت گناہوں کا سرچشمہ ہے
حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: خدا نے انسان کو ابدیت کے لئے خلق کیا ہے اور انسان اپنی جاویدانہ زندگی کو اس مختصر دنیا میں خود خلق کرتا ہے۔ لہذا ہمیں اس مختصر دنیا میں گناہوں اور عارضی خوشیوں کے بجائے خدا کی بندگی کرنی چاہیے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
امیر المومنین (ع) کے فضائل بیان کرنا عظیم عبادت ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: ہم نے امیر المومنین علیہ السلام کے فضائل بیان کرنے میں بہت کوتاہی کی ہے۔ انہوں نے کہا: امیرالمومنین علیہ السلام کے فضائل بیان کرنا، سننا اور لکھنا بہت زیادہ سوات کا ثواب کا باعث ہے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "جو شخص امیر المومنین علیہ السلام کے فضائل بیان کرے تو خداوند متعال اس کے گذشتہ تمام گناہوں کو معاف کر دیتا ہے اور اس کے نامۂ اعمال میں ثواب اور پاداش لکھ دی جاتی ہے"۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
ماہ رجب خدا کی نعمتوں کے برسنے کا مہینہ ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: ماہ رجب میں صدقہ دینے کی بہت تاکید وارد ہوئی ہے۔ روایات میں آیا ہے کہ کسی کے ساتھ ہر قسم کی نیکی کرنا صدقہ ہے پس اس مہینے میں افراد کی مدد کرنے کی کوشش کریں اور وہ مدد کسی پیاسے کو ایک گلاس پانی دینا بھی ہو سکتی ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
حضرت فاطمہ (س) کی محبت انسان کے سو جگہ پر کام آئے گی
حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی کا اصلی نام فاطمہ ہے اور بقیہ اسماء ان کے القاب ہیں۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا "فاطمہ(س) کا نام فاطمہ(س) اس لئے رکھا گیا ہے کیونکہ عام لوگ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام کا ادراک نہیں کر سکتے ہیں"۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
بہشت ہمارے اعمال کی پاداش نہیں بلکہ خدا کا فضل و کرم ہے
حوزہ/ دینی علوم کے استاد نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "کوئی بھی صرف اپنے عمل کی وجہ سے بہشت کا مستحق نہیں ہوتا بلکہ خدا کے فضل اور رحمت کی وجہ سے انسان بہشت میں جاتا ہے"۔