پیر 26 مئی 2025 - 13:29
نرم مزاجی، استغفار اور صدقہ انسان کو مقامِ رضوانِ الٰہی تک پہنچاتے ہیں: حجت‌الاسلام والمسلمین فرحزاد

حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ قم کے خطیب حجت‌الاسلام والمسلمین حبیب‌اللہ فرحزاد نے کہا ہے کہ امام محمد تقی علیہ السلام کے مطابق کثرتِ استغفار، نرم خوئی اور صدقہ دینا انسان کو مقامِ رضوانِ الٰہی یعنی خدا کی خوشنودی تک پہنچاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ قم کے خطیب حجت‌الاسلام والمسلمین حبیب‌اللہ فرحزاد نے کہا ہے کہ امام محمد تقی علیہ السلام کے مطابق کثرتِ استغفار، نرم خوئی اور صدقہ دینا انسان کو مقامِ رضوانِ الٰہی یعنی خدا کی خوشنودی تک پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نرم مزاجی محض ایک اخلاقی خوبی نہیں بلکہ انسان کو روحانی بلندیوں تک لے جانے کا ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے جھگڑے اور تندکلامی نادانی اور جہالت کی وجہ سے جنم لیتی ہیں، اور امام جواد علیہ السلام کا فرمان ہے کہ اگر جاہل شخص خاموش ہو جائے تو اختلافات ختم ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح روایات میں آیا ہے کہ اگرچہ حق آپ کے ساتھ ہو، تب بھی سکوت اختلافات کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامِ رضوان ایک بلند ترین روحانی مقام ہے، جس تک ہر مومن کی رسائی کی آرزو ہونی چاہیے۔ لیکن اس کے لیے صرف زبان سے استغفار کافی نہیں، بلکہ عملی توبہ، گناہوں پر ندامت اور دوسروں کو پہنچائی گئی اذیت کا ازالہ ضروری ہے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین فرحزاد نے بیان کیا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص کثرت سے استغفار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے ہر غم و اندوہ سے نجات دیتا ہے اور ہر تنگی سے راستہ نکالتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ رزق صرف مال نہیں، بلکہ صحت، علم، امن، سکون، معرفت اور نیند بھی رزق میں شامل ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ انسان جب مال، وقت، جان یا عزت کے ذریعے کسی کی مدد کرتا ہے تو وہ صدقہ شمار ہوتا ہے، اور یہی خیرخواہی اسے مقامِ رضوان الٰہی تک پہنچا سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha