۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام فرحزاد

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے ایک استاد نے کہا: گناہ اور معصیت انسان کے آرام و سکون حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ اور ایمان کے کم ہونے کا باعث بنتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے شہر نجف آباد میں مدرسہ علمیہ زهرائیه اور شہر دولت آباد میں مدرسہ علمیہ حضرت نرجس (ع) کی طالبات سے آن لائن خطاب میں ماہ رجب، شعبان اور رمضان کو خود سازی کے تین مہینے قرار دیتے ہوئے کہا: ماہ رجب گناہوں سے پاک ہونے، ماہ شعبان فضائل سے آراستہ ہونے اور ماہ رمضان خدا سے رابطے کا مہینہ ہے۔

حجت الاسلام حبیب اللہ فرحزاد نے کہا: پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث میں آیا ہے کہ رَجَبٌ شَهرُ الاِستِغفارِ لِاُمَّتی، ماہ رجب استغفار، توبہ اور روح کی پاکیزگی کا مہینہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: گناہ اور معصیت انسان کے آرام و سکون تک پہنچنے میں مانع ہیں اور ایمان کے کم ہونے کے باعث بھی ہیں اسی لیے علامہ طباطبائی فرماتے تھے کہ "تمام سیروسلوک یہ ہے کہ موانع کو راستے سے ہٹا دیا جائے"۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے فریضۂ "حقّ الناس" کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ظلمت، تاریکی اور جہالت ہمارے، خدا، امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) اور اولیاء خدا کے درمیان پردہ بن جاتی ہیں اور اس پردے کو دور کرنے کا راستہ توبہ و استغفار ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: خدا بہت جلد راضی ہوجاتا ہے اگر ہم فورا توبہ کریں تو خدا ہماری توبہ کو قبول کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .