۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فرحزاد

حوزہ / آج معاشرے میں زیادہ تر طلاقوں کا سبب بداخلاقی ہے کیونکہ میاں بیوی ایک دوسرے کو تحمل نہیں کر سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے گذشتہ رات حرم حضرت معصومہ(س) قم میں مجلس عزای امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کسی کو پرکھنے کا معیار اس کی ظاہری عبادت نہیں ہے کیونکہ وہابی بہت زیادہ عبادت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: کسی کے رکوع اور سجود کو حق و باطل کا معیار نہیں بنانا چاہیے بلکہ اصل میں معیار اچھا اخلاق، صداقت، حلم اور امانتداری ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: جس شخص کا اخلاق اچھا اور حلم و صبر زیادہ ہے وہ خداوند عالم اور اہل بیت(علیھم السلام) کے نزدیک تر ہے۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: بعض افراد گھر میں بداخلاق اور گھر سے باہر بظاہر خوش اخلاق ہوتے ہیں۔ لیکن وہ گھر میں اپنے اخلاق کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا: ایک مومن میں دشمنان اہل بیت(علیھم السلام) کا اخلاق اور صفات نہیں ہونی چاہئیں اور بداخلاقی و سختی کرنا مومن انسانوں کو زیب نہیں دیتا۔

حرم کریمہ اہل بیت(سلام اللہ علیھا) کے خطیب نے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول حدیث میں آیا ہے کہ بہترین انسان وہ ہیں جو اپنے اہل خانہ سے اخلاق اور محبت سے پیش آتے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا:پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بعض منافق بیویوں سے بھی کبھی برا سلوک نہیں کیا اور ان کے متعلق اپنی زبان پر کبھی سخت جملہ جاری نہیں فرمایا۔

انہوں نے کہا: رسول خدا صلی اللہ علیہ  وآلہ وسلم کے معجزات میں سے ایک یہ تھا کہ آپ بد ترین افراد سے بھی اخلاق اور بردباری سے پیش آتے تھے۔

حجت الاسلام فرحزاد نے کہا: روایت کے مطابق اس شخص پر محبت خدا واجب ہوجاتی ہے کہ جسے دوسرے غصہ دلائیں لیکن وہ خدا کی خاطر صبر سے کام لے۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س)کے خطیب نے کہا: خوش اخلاقی، حلم اور صداقت انسان کے کمال کے معیار ہیں اور جو عبادت انسان میں ان صفات کے بیدار ہونے کا باعث بنتی ہے وہ درست اور صحیح عبادت ہے۔

حجت الاسلام فرحزاد نے کہا: تمام دشمنان اہل بیت(ع) کا اخلاق اور کردار اہل بیت کے اخلاق اور کردار کے برعکس ہے ۔

انہوں نے کہا: ہمیں دشمنان اہل بیت(ع) کے اخلاق اور اوصاف سے دور رہنا چاہیے۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: قیامت کے دن اعمال کو پرکھنے کا اہم ترین معیار اخلاق حسنہ ہے کیونکہ خداوندعالم کے نزدیک اخلاق حسنہ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے:روایت میں ہے کہ عقل کی زکات جاہل انسانوں کو برداشت کرنا ہے۔ آج معاشرے میں بہت ساری طلاقوں کا سبب بداخلاقی ہے کیونکہ میاں بیوی ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر سکتے۔

حرم کریمہ اہل بیت(س) کے خطیب نے کہا: اگر شوہر بداخلاق بیوی اور بیوی کو بداخلاق شوہر کا سامنا ہے تو انہیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہئے کیونکہ یہ چیز انسان کے کمال کا باعث ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .