۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله العظمی مظاهری

حوزہ / آیت اللہ مظاہری نے کہا: حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی حدیث کے مطابق اہل دین کی علامت صداقت ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ معاشرے میں اس فضیلت کو فراموش کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حسین مظاہری نے شہر اصفہان میں معاشرے میں فراموش ہونے والی فضیلتوں کے موضوع پر اپنے درس اخلاق میں کہا: صداقت ایسی فضیلت ہے کہ جس کی پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ائمہ طاہرین (علیہم السلام) نے بہت زیادہ تاکید کی ہے اور امیر المومنین حضرت علی (علیہ السلام) کی حدیث کے مطابق "صداقت اہل دین کی علامت ہے"۔

انہوں نے کہا: صداقت کی چند قسمیں ہیں: پہلی قسم خداوند عالم سے صداقت ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کہیں «إِیاکَ نَعْبُدُ وَ إِیاکَ نَسْتَعینُ» تو سچ کہیں۔ دوسری قسم چہاردہ معصومین (علیہم السلام) سے صداقت ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم کہتے ہیں کہ ہم ائمہ طاہرین (علیہم السلام) سے محبت کرتے ہیں تو ہمارے عمل میں بھی اس کا اظہار ہونا چاہئے۔ اور تیسری قسم گھر میں صداقت ہے یعنی میاں بیوی کے لیے ضروری ہے کہ گھر میں ان کے درمیان صداقت قائم ہو۔ میاں بیوی ہونے کے علاوہ انہیں گھر میں ایک دوسرے کا دوست ہونا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .