۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید ابراهیم حسینی اراکی

حوزہ / ہدایت فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن نے کہا: آج سب سے اہم مسئلہ معرفت کی کمی ہے۔ ہم معاشرے میں جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں، اس کی بنیاد معرفت ہے اور آج معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ ثقافتی مسائل اور معرفت کی کمی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ہدایت فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم حسینی اراکی نے "حسینیہ بنیادِ ہدایت قم" میں ماہ رجب کی آمد اور اس بابرکت مہینے کے امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت سے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام ہم پر کئی حقوق رکھتے ہیں اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے فرمان کے مطابق ہم ان اعمال کی رعایت کر کے ان کے حق کو ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے ائمہ اطہار علیہم السلام کی معرفت کے حصول کو ان کے حقوق میں سے شمار کرتے ہوئے کہا: معرفت صرف علمی شناخت کا نام نہیں ہے بلکہ معرفت ایک ایسی عمیق شناخت ہے کہ جو دلوں میں گھر کر کے یقین اور ایمان میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین حسینی اراکی نے امام باقر علیہ السلام کے فضائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: اس امام علیہ السلام کی عظمت اتنی زیادہ ہے کہ حتی بعض شیعہ مخالفین اور سنی عمائدین بھی باقر العلوم کی عظمت و مقام کا اعتراف کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .