۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اراک

حوزہ/ حوزہ علمیہ اراک کے استاد نے کہا: اہل بیت(ع) کی دل میں محبت، آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام جعفرپور نے ایران کے شہر اراک میں واقع مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہرا (ع)میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام علی (ع) کے فضائل دو طرح کے ہیں: ایک وہ فضائل جو امام علی علیہ السلام سے مخصوص ہیں اور ایک وہ فضائل جو باقی اہل بیت (ع) کے ساتھ مشترک ہیں۔

انہوں نے آیہ ولایت، آیت انفاق اور حدیث غدیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یہ آیات اور اس سلسلے میں جو احادیث وار ہوئی ہیں حضرت علی علیہ السلام کے خاص فضائل میں شمار ہوتی ہیں جو کسی اور معصوم میں نہیں ہیں۔ کعبہ میں ولادت اور پھر مسجد میں شہادت بھی مولائے کائنات حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی عظمت پر دلیل ہے۔

حجۃ الاسلام جعفرپور نے مزید کہا: آیت تطہیر، آیت مودت اور حدیث ثقلین ان فضائل میں سے ہیں جو دوسرے معصومین (ع) کے ساتھ مشترک ہیں۔

انہوں نے پیغمبر اکرم(ص) کی ایک حدیث نقل کرتے ہوئے حضرت علی(ع) کی ولایت کے مقام کو بیان کیا اور فرمایا: حضرت علی(ع) کی عظمت و مقام و مرتبے کی صحیح معرفت ائمہ معصوم علیہم السلام کے علاوہ کسی اور کے لئے ممکن نہیں۔ لہذا مولا کی عظمت کی صحیح معرفت حاصل کرنے کے لئے ہمیں حدیث معصومین علیہم السلام کا سہارا لینا ہوگا۔

حوزہ علمیہ اراک کے استاد نے نجف میں ایک شب گزارنے کے ثواب کے سلسلے میں ایک روایت کو نقل کیا اور کہا:نجف اشرف میں اک شب کی عبادت 700 سال کی عبادت کے برابر ہے، اور امام علی علیہ السلام کے روضے کی زیارت کے اپنے قدم بڑھانا، چاہے پیدل جائے یا سوار ہو کر، حج اور عمرہ مقبولہ کے برابر ہے ۔ اور بے شمار دوسری احادیث جو حضرت امیر المومنین(ع) کے مقام و مرتبہ پر دلالت کرتی ہیں۔ اہل بیت(ع) کی دل میں محبت، آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .