اتوار 21 ستمبر 2025 - 15:38
امام رضا علیہ السلام کی زبانی اہل قم کی منفرد خصوصیت

حوزہ / امام رضا علیہ السلام نے ایک فرمان میں اہل قم کو شیعوں کے ممتاز اور جنت میں ایک خاص مقام کے حامل افراد قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | معصومین اور اہل بیت علیہم السلام کی روایات میں امام رضا علیہ السلام کے اہل قم سے متعلق ارشادات ایمان اور ولایت کے انتہائی محکم رشتے کی روشن مثالیں ہیں۔

امام رضا علیہ السلام نے محبت بھرے انداز میں اس سرزمین اور اس کے فرزندوں کی عظمت کو بیان فرمایا اور ان کے لیے رضائے الٰہی کی دعا کی۔

صفوان بن یحیی بیاع السابری کہتے ہیں:

ایک دن میں امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں حاضر تھا۔ گفتگو کے دوران قم اور اہل قم کا ذکر آیا اور ان کی امام مہدی علیہ السلام سے محبت بیان ہوئی۔

امام رضا علیہ السلام نے انہیں محبت سے یاد کیا اور فرمایا: «خداوند ان سے راضی ہو»۔

اس کے بعد فرمایا: « جنت کے آٹھ دروازے ہیں جن میں سے ایک دروازہ اہل قم کے لیے ہے۔ وہ دیگر شہروں کے مقابلے میں ہمارے شیعوں کے ممتاز اور برگزیدہ افراد ہیں۔ خداوند متعال نے ہماری ولایت کو ان کی فطرت کے ساتھ ملا دیا ہے»۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha