حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ دیر حجت الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے جمعہ کی شب ایک جشن کے موقع پر مصلائے شہدائے محراب دیر میں، خدامِ امام رضا علیہ السلام کی موجودگی میں ایک پُروقار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبتِ اہل بیت علیہم السلام اور بندگیِ پروردگار، دین کی دو ایسی بنیادی حقیقتیں ہیں جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور ان میں سے کوئی ایک، دوسری کے بغیر قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے خدامِ امام رضا علیہ السلام کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا: "ہم خدامِ حضرت امام رضا علیہ السلام کا شہر دیر میں خیرمقدم کرتے ہیں اور ان سے التماس کرتے ہیں کہ ہمارے سلام کو آستانۂ مقدسِ امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام تک پہنچائیں۔"
حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے حاضرین کے جذبۂ شرکت کو سراہتے ہوئے کہا: "اس جشن میں آپ کی شرکت، اہل بیت علیہم السلام سے آپ کی سچی محبت کی آئینہ دار ہے۔"
انہوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی ایک حدیث کی روشنی میں کہا: "محبتِ اہل بیت اور بندگیِ خدا، دین کی وہ دو بنیادیں ہیں جو ایک دوسرے کے بغیر ناقص ہیں؛ نہ بندگی، محبت کے بغیر مکمل ہے اور نہ محبت، بندگی کے بغیر مقبول۔"
امام جمعہ دیر نے واضح کیا: "ہمیں محض محبتِ اہل بیت علیہم السلام کا دعویٰ کرتے ہوئے نماز، روزہ، حجاب اور دیگر فرائضِ الٰہی کو ترک نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ بندگیِ خدا کے بغیر یہ محبت ادھوری ہے۔"
انہوں نے زور دیا: "اگر ہم واقعی امام رضا علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام سے محبت رکھتے ہیں تو ہمیں ان کے سیرت و اسلوبِ حیات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنا ہوگا۔"









آپ کا تبصرہ