حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سمنان میں یہ ملاقات انقلاب اسلامی کے بعد پہلی نماز جمعہ کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی جس میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین قاسم پور اور سمنان کی نماز جمعہ انعقاد کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین پہلوانی فر نے خطاب کیا۔
امام جمعہ سمنان حجت الاسلام والمسلمین مطیعی نے معاشرے کی ثقافتی بلندی میں نماز جمعہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: نماز جمعہ کے مرکزی اور ضمنی پروگرام جیسے "مهد آدینه، نظم و ضبط، امن و امان، مناسب موسمی انتظامات اور نمازیوں کی مہمان نوازی" وغیرہ عوام کی مختلف طبقات کی زیادہ سے زیادہ شرکت کا سبب بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی کے دوران خصوصاً آٹھ سالہ دفاع مقدس میں نماز جمعہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین مطیعی نے کہا: نماز جمعہ مختلف مہمات جیسے "ایران ہمدل" میں فعال کردار ادا کرتی رہی ہے اور اسلامی جمہوری نظام اور امامِ مسلمین کے مؤقف کی تبیین میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے اسٹوڈنٹس کی نماز جمعہ میں شرکت کو قیمتی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انہیں نماز جمعہ میں شرکت کی ترغیب دینا ذمہ داران کی ترجیح ہونی چاہیے۔









آپ کا تبصرہ