حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے آج دوپہر شہر قمصر کے خطیب جمعہ اور نماز جمعہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں کہا: میں قمصر کے خطیب جمعہ اور نماز جمعہ کمیٹی کے اراکین کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے نماز جمعہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: نماز جمعہ دین کی بقا اور ذکر کے ذریعے اطمینان قلب کا ذریعہ ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ کاشان نے کہا: ذکر کی ایک مثال نماز جمعہ ہے جو انسان کو نفس مطمئنہ تک پہنچا سکتی ہے اور نماز جمعہ کمیٹی کے اراکین اس میں مدد کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نماز جمعہ میں شریک ہوں۔
حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے نماز جمعہ کے خطبوں خصوصاً دوسرے خطبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہفتے کے دنوں میں تمام مساجد میں تین وقت نماز جماعت ہوتی ہے لیکن جمعہ کے دن تمام مساجد بند ہوتی ہیں اور امام جماعت و عوام نماز جمعہ میں جمع ہو کر عبادٹ خدا کے ساتھ ساتھ جهادِ تبیین کے ذریعہ دشمنان اسلام کی سازشوں سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ