حوزہ نیوز ایجنسی کاشان کے مطابق، ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے علامہ مطہری کی شہادت کی برسی اور اصفہان میں اساتذہ کی تجلیل و تقدیر کے سلسلہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا: حضرت امام خمینی (رح) کے ہدف تک پہنچنے کا راستہ جہادِ تبیین میں مضمر ہے۔
کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ کہا: بعض اوقات ہمارے صحیح طریقے سے حق کو نہ سمجھنے کی وجہ سے دشمن باطل کے ذریعہ حق پر بھی شکوک و شبہات ایجاد کرنے کی کوشش کرتا ہے جس کی وجہ سے حق ہم سے اوجھل رہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: نظام جمہوریہ اسلامی ایران کے دشمن نوجوانوں کو مختلف جھوٹے پروپیگنڈوں کے ذریعہ فریب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے مین جہاد تبیین کی اہمیت اور زیادہ ہو جاتی ہے کیونکہ جہادِ تبیین کا سب سے اہم فریضہ اور اس کا نتیجہ باطل کے چہرے سے نقاب ہٹانا اور حق کو ظاہر کرنا ہے۔
کاشان کے امام جمعہ نے دنیا بھر میں دینی ثقافت کی ترویج میں علماء اور مبلغین دین کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بعض اوقات لاطینی امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک میں مبلغین دین کے ذریعے نہج البلاغہ کے ایک جملے کی ترسیل اور اس کا بیان ایک شخص کو شیعہ بنا سکتا ہے۔