۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امریکہ

حوزہ/ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں رواں سال کے آغاز سے اب تک 14,600 افراد فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں 600 سے زائد بچے اور نوعمر شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آرکائیو آف آرمڈ وائلنس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں رواں سال کے آغاز سے اب تک 14,600 افراد فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں 600 سے زائد بچے اور نوعمر شامل ہیں۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، 2023 کے آغاز سے اب تک امریکہ میں 199 اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کل 14,600 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جو کہ ہفتہ (6 مئی) کو جاری کر دی گئی ہے، متاثرین میں 521 نوعمر اور 93 بچے بھی شامل ہیں۔

مرکز کے اعدادوشمار کے مطابق، آتشیں اسلحے سے ہونے والی اموات میں اب بھی زیادہ تر خودکشی کے واقعات ہیں ، جب کہ فائرنگ کے وہ واقعات جس میں پولیس اہلکار ملوث تھے 487 افراد ہلاک اور 515 افراد غیر ارادی طور پر ہونے والی فائرنگ میں ان جان گنوا بیٹھے ہیں۔

اجتماعی فائرنگ کا تازہ واقعہ ہفتے کے روز امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا، جب ڈیلاس سے 48 کلومیٹر شمال میں واقع ایلن کے ایک شاپنگ مال میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ سے 61 سال کی عمر کے کم از کم سات افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا، حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

اسی ریاست میں گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بندوق بردار نے 28 اپریل کو کلیولینڈ میں اپنے گھر میں ایک نو سالہ لڑکے سمیت اپنے پانچ پڑوسیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، 38 سالہ مشتبہ شخص کو چار دن کے تعاقب کے بعد بالآخر منگل کو گرفتار کر لیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سیدمجتبی موسوی نجفی کرگل لداخ کشمیر IN 02:47 - 2023/05/08
    0 0
    ھم اخبارنیوزایجنسی کامشکور ھوں