۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
جنرل علی فدوی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے ڈپٹی کمانڈر نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے خلیج فارس میں ہمارے بحری جہازوں کی جانب آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو ہم آپ کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

حوزہ نیو ز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے ڈپٹی کمانڈر نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے خلیج فارس میں ہمارے بحری جہازوں کی جانب آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو ہم آپ کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایران کی بحریہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس (آئی آر جی سی) امریکی جنگی جہاز کو خبردار کر رہی ہے، جس کے بعد امریکی جنگی جہاز ایران کی حدود سے دور چلا جاتا ہے، یہی نہیں بلکہ آئی آر جی سی نیوی کے افسران نے امریکی جنگی جہاز کے عملے کو فارسی میں جواب دینے پر مجبور کیا۔

جنرل علی فدوی نے کہا کہ اگر شیطان اکبر اور اس کے دوسرے شریر ساتھی کسی بھی ایرانی بحری جہاز کو غلط نگاہ سے بھی دیکھتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ اتنی سختی سے پیش آئیں گے کہ وہ یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ان کے اختیار میں کچھ نہیں ہے۔

جنرل فدوی نے کہا کہ امریکیوں سمیت جو بھی پچھلے 44 سالوں میں انقلاب اسلامی سے دشمنی کرتا رہا ہے وہ جان لے کہ وہ ایک بار بھی کامیاب نہیں ہوا، خود امریکی بھی سمجھتے ہیں کہ اس عرصے میں وہ ایران کے خلاف کچھ نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ ایران کے خلاف اقتصادی اور ثقافتی جنگ میں مصروف ہے اور حال ہی میں کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 44 سالوں میں ایران کے خلاف ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

جنرل فدوی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی امریکہ کے کئی اہلکار اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں اور جب ان کی طرف سے ایسے بیانات آتے ہیں تو ہمارا ارادہ اور بھی مضبوط ہو جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .