۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ابو مہدی کروز میزائل

حوزہ / سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا: ابو مہدی کروز میزائل سے دشمن کے طیارہ بردار بحری جہاز اور اس پر موجود طیاروں کو ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ابو مہدی کروز میزائل کو استعمال کر کے دشمن کے طیارہ بردار بحری جہاز اور اس پر موجود طیاروں کو ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے ابو مہدی کروز میزائل کو جمہوریہ اسلامی ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری افواج کے حوالے کرنے کی تقریب کے موقع پرسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے بحری فوج کی طاقت اور صلاحیت کو بڑھانے میں ابو مہدی کروز میزائل کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: اس میزائل کی خصوصیات میں دشمن کو ایران کے ساحل سے دور رکھنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ دشمن کی الیکٹرانک جنگ میں کامیابی سے کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: جو میزائل آج سپاہ اور فوج کی بحری افواج کے حوالے کیا گیا ہے اسے کشتی اور بحری جہاز پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے اور ساحلی لانچنگ پیڈ سے بھی فائر کیا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ابو مہدی میزائل ایک بحری کروز میزائل ہے جو ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک مار کر سکتا ہے اور یہ ایران کے سمندری دفاع کے دائرہ کار کو پہلے کے مقابلے میں کئی گنا بڑھا دے گا اور یہ وسیع علاقے میں آپریشن کا احاطہ بھی کر سکتا ہے۔ یہ میزائل درست نشانہ لگانے، دشمن کے دفاعی سسٹم کو عبور کرنے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .