۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
رحیمیان

حوزہ/ حوزه علمیه اصفہان کے بزرگ استاد حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ یداللہ رحیمیان دستجردی تاسوعائے حسینی کی رات اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه اصفہان کے بزرگ استاد حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ یداللہ رحیمیان دستجردی تقریباً 70 سال کی عمر میں گزشتہ رات اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

مرحوم و مغفور حجت الاسلام والمسلمین رحیمیان؛ آیت اللہ سید محمد حسین شریعت درچہ ای، آیت اللہ شیخ محمد حسن عالم نجف آبادی، آیت اللہ میرزا علی آقا شیرازی، آیت اللہ ملا حسین علی صدیقین، آیت اللہ عبد الحسین طیب صاحب تفسیر اطیب البیان اور آیت اللہ سید حسین خادمی کے شاگرد تھے۔

آپ کا شمار؛ انقلابِ اسلامی کے ان پہلے علمائے کرام میں ہوتا ہے جنہوں نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے قیام کا بھرپور ساتھ دیا اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی مرجعیت پر فخر کرتے ہوئے لوگوں کو آپ کی تحریک اور شخصیت سے آگاہ کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ رحیمیان تقریباً 70 سال سے دین اسلام کی تبلیغ اور علوم محمد و آل محمد علیہم السّلام کی تدریس میں مصروف عمل تھے اور 25 سال ریڈیو اصفہان سے دینی احکام بیان کرتے رہے۔ آپ اصفہان کی خواتین کے حوزہ علمیہ مدرسۃ الریحانہ کے سربراہ بھی تھے۔

مرحوم و مغفور کی نمازِ جنازہ، کل صبحِ عاشورا اصفہان میں ادا کر دی جائے گی اور جسد خاکی کو گلستان شہداء نامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .