۲۰ مهر ۱۴۰۳ |۷ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 11, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ/ عراق کی قومی حکمت کی تحریک کے سربراہ نے اس غمناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دنیائے اسلام، ایرانی عوام، رہبر معظم ، حکومت ایران اور شہدا کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی قومی حکمت کی تحریک کے سربراہ سید عمار الحکیم نے ایک بیان میں شیراز میں واقع حرم حضرت شاہچراغ علیہ السلام پر اتوار کی شام ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا: "ہم رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای (دام ظلہ)، ایرانی قوم ، حکومت ایران ، شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

سید عمار الحکیم نے مزید کہا: ہم عالمی برادری سے ایک بار پھر درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس دہشت گردی کے ذرائع کو ختم کرنے اور عوام کی سلامتی اور استحکام کے خلاف اس کے منفی اثرات کو روکنے کے لئے تعاون کرے۔

شیراز میں حرم شاہ چراغ پر اتوار کی شام دہشت گردوں کے حملے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس دہشت گردانہ حملے انجام دینے والے کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا اور زخمیوں کو شیراز کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا اور ان کے علاج معالجے کا عمل جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .