۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی

حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ قزوین کے سرپرست نے اپنے ایک پیغام میں حرم مطہر شاہچراغ (ع) شیراز میں دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی قزوین سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ قزوین کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے اپنے ایک پیغام میں حرم مطہر شاہچراغ (ع) میں دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کے اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُکِّرَ بِآیَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنْتَقِمُونَ

حضرت احمد بن موسیٰ (شاہ چراغ) کے حرم مطہر پر دہشت گردانہ حملے نے ایک بار پھر محبینِ اہل بیت علیہم السلام اور دوسرے ہم وطن افراد کے دلوں کو انتہائی دکھی کر دیا ہے۔

امریکہ اور صیہونیوں کے پسِ پردہ چھپے شیطان اور ان کی نحس اولاد یعنی داعش کے خون سے رنگین ہاتھ جو جمہوریہ اسلامی ایران کے اس مقدس حرم اور ملک میں بدامنی اور عدم تحفظ پیدا کرنے کے درپے ہیں، اس مذموم جرم میں صاف نظر آرہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور انقلابی عوام کی بیداری کے باعث دشمنانِ اسلام ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے، ان شاءاللہ۔

ایران کی عاشورائی اور حسینی (ع) عوام ان مذموم اور بدنیتی پر مبنی حرکتوں کو لاجواب نہیں چھوڑیں گے۔

میں حوزہ علمیہ قزوین کے اساتید، عملے، طلباء اور علماء کرام کی جانب سے اس دہشت گردانہ جرم کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ملک کے معزز انٹیلی جنس اداروں اور سیکورٹی حکام سے کہتا ہوں کہ وہ ان دہشت گردانہ کاروائیوں سے منسلک افراد، ایجنٹوں اور ان کے نیٹ ورکس کی نشاندہی کریں اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کے لیے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کریں۔

اس کے علاوہ حرم مطہر شاہچراغ (ع) میں دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی میں شہادت پانے اور زخمی ہونے والے افراد کی امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ العالی، مراجع تقلید دامت برکاتہم اور شہداء پرور ایرانی قوم اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اصغر عرفانی

سرپرستِ حوزہ علمیہ قزوین

حرم مطہر حضرت شاہ چراغ (ع) پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں سرپرستِ حوزہ علمیہ قزوین کا پیغام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .