۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
نمایشگاه کتاب بغداد

حوزہ/ ہم جنس پرست تحریک اور ان کے حامیوں کی دیدہ دلیری اور گستاخی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ انہوں نے بغداد بین الاقوامی کتاب میلے میں کہ جس کا افتتاح عراقی وزیر اعظم کے ہاتھوں کیا گیا، میں اپنی کتابوں اور اشاعتوں کی تشہیر اور اشاعت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق کے ایک ٹیلیگرام چینل نے لکھا: ہم جنس پرست تحریک اور ان کے حامیوں کی دیدہ دلیری اور گستاخی اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ انہوں نے بغداد بین الاقوامی کتاب میلے میں کہ جس کا افتتاح عراقی وزیر اعظم کے ہاتھوں کیا گیا، میں اپنی کتابوں اور اشاعتوں کی تشہیر اور اشاعت کی۔

عراقی صارفین نے اس حرکت کو عراق کے قدیم رسوم و رواج کی توہین قرار دہا، وہ عراق جو کہ پیغمبروں اور اماموں کی سرزمین رہا ہے، اور یہ حرکت ملک کے آئین کی صریح خلاف ورزی ہے، جو کہ اسلام کو قبول کرتا ہے اور ہم جنس پرستی کو جرم تصور کرتا ہے۔

نمونے کے طور پر ذیل میں انگریزی زبان کی ایک کتاب کی تصویر ہے جس کا عنوان ہے "Story for Boys Who Dare to Be Diferent" اور اس کتاب کے صفحات کی کچھ تصاویر ہیں، جو کہ فرایڈ لائبریری نے پرنٹ کی ہے۔

یہ کتاب اس نمائش کے گروپ وزٹ کے دوران ایک اسکول کے طلباء کو بطور تحفہ دی گئی۔

عراق کے دار الحکومت بغداد کے کتاب میلے میں ہم جنس پرستی کی تشہیر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .