۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ / ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کوئٹہ میں پادری سائمن بشیر سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا: ہم وطن عزیز پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے درمیان بھائی چارے اور مختلف ادیان اور مذاہب کے درمیان رواداری کا فروغ چاہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ یورپ میں توہین قرآن کریم کے واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں۔ حالانکہ یورپی اپنے آپ کو مہذب اور باشعور انسان کہلاتے ہیں۔

انہوں نے کوئٹہ میں انچارج پاسبان بیت ایل میموریل میتھوڈیسٹ چرچ کے پادری سائمن بشیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یورپی ممالک میں قرآن کریم کی توہین کے واقعات افسوسناک ہیں جبکہ آج تک ایشیا میں انبیاء کرام (ع) یا کسی مقدس کتاب کی توہین کا اس نوعیت کا واقعہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا: ہم وطن عزیز پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے درمیان بھائی چارے اور مختلف ادیان اور مذاہب کے درمیان رواداری کا فروغ چاہتے ہیں۔ فیصل آباد میں مسیحی افراد اور عبادت گاہ چرچ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ دین اسلام عدل و انصاف کی تاکید کرتا ہے۔ بے گناہ انسانوں پر حملہ کرنے والے اور عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پادری سائمن بشیر نے کہا: یورپ میں قرآن مجید کی توہین قابل مذمت عمل ہے۔ بدقسمتی سے یورپ میں دین گریزی کا عمل بدترین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ ہم جنس پرستی جیسے غیر انسانی فعل اور بغیر نکاح کے ناجائز تعلقات جیسے قابل نفرت عمل یورپی شہریوں کی دین گریزی اور اخلاقی پستی کی دلیل ہیں۔ فیصل آباد واقعہ قابل مذمت ہے۔ علماء کرام کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

دین اسلام عدل و انصاف کی تاکید کرتا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .