۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
شکار پور پاکستان

حوزه/ درگاہ حاجی لطیف شاہ شکار پور پاکستان میں قائم قدیمی علم پاک غازی عباس علمدار علیہ السلام کی پرچم کشائی اور سالانہ مجلس عزا کے انعقاد کے حوالے سے جب مؤمنین کرام پہنچے تو ایک شرپسند نے کچھ عناصر کے ساتھ مسجد اور درگاہ کی چھت پر اینٹ اور پتھر رکھ کر عزاداروں کو حراساں کرنے کی کوشش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ضلعی انتظامیہ کی کوشش کے باوجود جب شرپسند عناصر نے مجلس عزاء اور عزاداری میں رکاوٹ ڈالی تو وحدت ہاؤس شکار پور سے سینکڑوں مؤمنین کا قافلہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم برادر اصغر علی سیٹھار کی قیادت میں درگاہ حاجی لطیف شاہ پہنچا، جہاں پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور برادر سینگار علی وارث نے نوحہ خوانی کی۔ مجلس عزاء میں سینکڑوں عاشقانِ اہل بیت علیہم السّلام شریک ہوئے۔

شکار پور پاکستان میں عزاداروں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صدیوں سے قائم درگاہ پر غازی عباس علمدار علیہ السلام کا علم اور سالانہ مجلس عزاء میں رکاوٹ کسی صورت قبول نہیں۔ مؤمنین نے جرات و بہادری سے درگاہ حاجی لطیف شاہ پہنچ کر مجلس عزا بھی منعقد کی اور نوحہ خوانی اور عزاداری کرکے شرپسند عناصر کو شکست دی۔

شکار پور پاکستان میں عزاداروں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام

درگاہ پر مجلس عزاء اور عزاداری گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے آئندہ بھی درگاہ حاجی لطیف شاہ پر عزاداری اور مجلس عزاء سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے متعصب مینجر اوقاف لاڑکانہ عبدالحفیظ چنہ کا لیٹر شرانگیزی پر مبنی ہے۔ محکمہ اوقاف 1975ء سے جاری مجلس عزاء اور عزاداری روکنے کا اختیار نہیں رکھتا۔

شکار پور پاکستان میں عزاداروں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام

اس موقع پر ایس ایس پی شکار پور امجد شیخ اے ایس پی سید فاضل شاہ ڈی آئی بی انچارج نے علامہ مقصود علی ڈومکی اور اصغر علی سیٹھار سے مذاکرات کئے تاہم انتظامیہ نے یہ تسلیم کیا کہ علم غازی عباس علمدار علیہ السلام کے بیرک کی تبدیلی اور مجلس ذکر امام حسین علیہ السلام اہل تشیع اور عزاداروں کا حق ہے۔

رواں ہفتہ ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی محکمہ اوقاف اور فریقین کی موجودگی میں اہم اجلاس منعقد ہو گا جس میں تمام تر معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 22:03 - 2023/08/09
    0 0
    زبردست ماشاءاللہ